۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مؤسسہ معارف آل محمد (ع)

حوزہ/ قم المقدسہ میں محرم الحرام 1443ھ کا عشرہ مجالس مؤسسہ معارف آل محمد علیہم السلام کی جانب سے عظیم الشان طریقہ سے برپا ہوا۔ جس میں یکم محرم الحرام سے لیکر روز عاشور تک مختلف علماء و خطباء نے اپنے خوش کن بیان سے سامعین کی داد و تحسین کا مرکز بنے اور مومنین کے قلوب  فضائل و مصائب اہل بیت سے منور کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں محرم الحرام 1443ھ کا عشرہ مجالس مؤسسہ معارف آل محمد علیہم السلام کی جانب سے عظیم الشان طریقہ سے  برپا ہوا۔ جس میں یکم محرم الحرام سے لیکر روز عاشور تک مختلف علماء و خطباء نے اپنے خوش کن بیان سے سامعین کی داد و تحسین کا مرکز بنے اور مومنین کے قلوب فضائل و مصائب اہل بیت سے منور کیا۔

رئیس مؤسسہ معارف آل محمد حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مولانا حافظ اصغر نواب نے بتایا کہ آراکین مؤسسہ کی جانب سے سال گذشتہ کی طرح امسال بھی عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف علماء ہندوستان مقیم قم فضائل و مصائب سید الشہداء بیان کیا۔جسمیں مولانا علی عباس خان،محرم مولانا محمد میاں و مولانا سید قاسم علی صاحب کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

مجلس کا آغاز روزانہ صبح ۸ بجے زیارت عاشورا  و تلاوت کلام پاک کے ذریعہ سے ہوتا و پیش خوانی کے بعد خطیب محترم رونق منبر ہوتے و فضائل و مصائب کو بیان کرتے ہیں، جو ارباب عزا کے حزن و بکا کا سبب بنتا۔ ۷ محرم کو جلوس علم مبارک برآمد ہوکر حرم مبارک روضہ حضرت معصومہ  میں اختتام پذیر ہوا۔

عصر عاشور کی مجلس کو حجۃالاسلام مولانا قاسم صاحب مچھلی گاؤں نے اپنے منفرد انداز میں مصیبت ذکر سیدالشہداء کو بیان کر کے عزاداروں کے دل کو برما دیا۔عشرہ مجالس میں علماء و طلاب روزانہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے  انشاء اللہ ۱۱ محرم سے خمسہ مجالس کا آغاز ہوگا جس کی پہلی مجلس کو مولانا جواد رضوی صاحب قبلہ خطاب فرمائینگے مجلس ٹھیک 9 بجے شروع ہو جائے گی۔

شاعر اہل بیت عرفان عالم پوری صاحب، مولانا کلب حسن، جناب فیض حیدر روزانہ پیش خوانی کی خدمت انجام دیئے۔قابل ذکر ہے کہ عشرہ محرم میں محکمہ صحت کی طرف سے دی گئ ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا۔

تصویری جھلکیاں:

تبصرہ ارسال

You are replying to: .