۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

حوزہ/ اجلاس سے مقررین کا کہنا تھا کہ مراجع و فقہاء امامیہ کی خدمات اور احسانات کو ہمیشہ سامنے لایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے کا ایک اہم اجلاس ۱۶ جمادی الثانی ۱۴۴۵ھ بطابق 30 دسمبر 2023 بروز ہفتہ شبستان امام القائم میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء و خطباء نے شرکت کی ۔ یہ اجلاس دو اہم امور کو انجام دینے کے لئے رکھا گیا جِس کے پہلے حصہ میں حجۃ الاسلام و المسلمین مرحوم و مغفور مولانا نبی حسن زیدی صاحب کے سلسلہ سے تعزیت و خراج عقیدت پیش کی گئی اور دوسرا اہم کام اِسلامی کیلنڈر کا رسم اجراء کیا گیا اِس اجلاس میں دو مہمانان خصوصی کا استقبال کیا گیا۔ جناب میر حسنین علی خاں صاحب صدر عبادت خانہ حسینی اور ذاکر اہلبیت جناب مولانا حیدر زیدی صاحب قبلہ کا۔

اس اجلاس کی نظامت ذاکر اہلبیت ع جناب عرفان جعفری صاحب نے فرمائی۔ ابتداء حجۃالاسلام و المسلمین جناب مولانا عمار حیدرآبادی صاحب قبلہ نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ اُسکے بعد تعزیتی پیغام کے لئے حجۃالاسلام و المسلمین مولانا سید ظفریاب حیدر صاحب قبلہ کو دعوت سخن دی گئی۔ آپنے ایک جامع تقریر مختصر وقت میں پیش کی جِس میں مولانا مرحوم کی سیرت، علمی بصیرت اور خدمات دِینی پر روشنی ڈالی۔ ایک اہم نکتہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپنے فرمایا کہ مرحوم حجۃالاسلام و المسلمین مولانا نبی حسن صاحب نے باطل کے سر پر سوار ہوکر دفاع حق ولایت کیا اور ایک علمی جہاد برپا کیا جبکہ حالات نہایت تنگ رہے۔ آخر میں مولانا نے علماء دکن کی علمی و تبلیغی خدمات پر ایک کانفرنس رکھنے کی تجویز بھی پیش کی۔

آپ کی تقریر کے بعد جناب میر حسنین علی خاں صاحب، صدر عبادت خانہ حسینی کمیٹی ،کو دعوت سخن کے لئے زحمت دی گئی۔ آپنے اپنے بہترین اظہار خیال میں علماء و خطباء کی علمی و تبلیغی کاوشوں کو سراہا اور علماء کی عظمت بیان کی۔ آپنے اپیل کی کہ مراجع و فقہاء امامیہ کی خدمات اور احسانات کو ہمیشہ سامنے لایا جاۓ اور جس طرح مجمع علماء و جطباء دفاع مرجعیت پرکام کر رہا ہے اُس میں مزید ترقی ہو اور سب مل کر دفاع مرجعیت کریں۔ یاد رہے کہ میر حسنین علی خان صاحب نے قابل قدر کام دفاع مرجعیت کے حوالے سے انجام دِیا ہے ۔

اسکے بعد ناظم مولانا عرفان جعفری صاحب نے اپنا ایک تحقیقی مقالہ ' علم الاعداد اور مجمع علماء و خطباء' پیش کیا۔

مہمان خصوصی جناب مولانا حیدر زیدی صاحب قبلہ کو دعوت سخن دی گئی۔ آپنے مولانا مرحوم کی سیرت کا اہم گوشہ بیان کیا کہ مولانا مرحوم نہایت منکسر المزاج تھے مگر ساتھ ہی شجاع بھی تھے اسی لئے باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ آپنے تمام علماء و خطباء کو اِس عظیم تبلیغی ذمه داری کو انجام دیتے رہنے کی نصیحت فرمائی ۔ کلینڈر کے حوالے سے مجمع نے جو اِسلامی کلینڈر تیار کیا ہے وہ ہر طرح سے تسلی و تشفی دیتا ہے اور ایک علمی اعتبار و یقین دیتا ہے ۔

آخر میں سرپرست اعلیٰ حجۃالاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ قبلہ کو دعائیہ کلمات کے لئے دعوت سخن دی گئی ۔ آپنے دعاء سے پہلے چند اہم باتیں گوش گزار کیں۔ عبادت خانہ حسیني کی اعلیٰ تعمیر و توسیع کو ایک عظیم کارنامہ اور خدمت دِینی بتایا اور اِس عظیم کاوش کو سراہا۔ دعائیہ کلمات سے اجلاس کا اختمام ہوا اور اُسکے بعد اِسلامی کلینڈر کا رسم اجراء انجام پایا ۔

اِس اجلاس میں مجمع علماء و خطباء کے اراکین و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اجلاس کوبام عروج پر پہونچایا اور یکجہتی و طاقت علمی و روحانی کا ثبوت دیا۔ ناظم محترم و سرپرست اعلیٰ نے تمام علماء و خطباء کا بصميم قلب شکریہ ادا کیا۔

مرحوم مولانا نبی حسن نے باطل کے سر پر سوار ہوکر دفاع حق ولایت کیا، مولانا سید ظفریاب حیدر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .