۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 

حوزہ/ اس الیکشن میں صدرکے لیے حجۃ الاسلام مولانا عمار حیدر آبادی صاحب قبلہ کو منتخب کیا گیا۔ نائب صدر کے لیے ذاکر اہل بیت میر حسین علی رضوی صاحب قبلہ، جنرل سکریٹری کے لیے حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین رضوی(مشہدی)صاحب قبلہ ،جوائنٹ سکریٹری کے لیے ذاکر اہل بیت سید اسد حسین عابدی صاحب قبلہ اور خزانچی کے لیے حجۃ الاسلام مولانامرزا حسین علی بیگ صاحب قبلہ کا نام سامنے آیا۔قابل توجہ ہے کہ پانچوں افراد بلامقابلہ اپنے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ ۳۱؍ اکٹوبر بروز اتوار بوقت ۲؍ بجے دن میں مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن کے انتخابات ہوئے اور اس کے بعد نتائج کا بھی اعلان بھی ہوا۔ آج کے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تلاوت کے فرائض جناب مولوی عرفان جعفری صاحب نے انجام دیئے ۔ اس کے بعد مجمع و خطباء کے سابق جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام مولانا شجیع مختار صاحب قبلہ نے جلسہ کی افتتاحی تقریر کی ۔ انہوں نے تمام امیدواروںکا خیر مقدم کیا اورتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ صاحب قبلہ نے علماء و ذاکرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کی جانب متوجہ کرایا اور ساتھ ہی امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی اور نئے عہدیداروں کو مبارک باد بھی پیش کی۔ آخر میں انہوں نے تمام علماء و خطباء کا شکریہ اداکیا اورتمام علماء وخطبا ء کی کامیابی و کامرانی کے لیے بھی دعا گو رہے ۔

واضح رہے کہ اس الیکشن میں صدرکے لیے حجۃ الاسلام مولانا عمار حیدر آبادی صاحب قبلہ کو منتخب کیا گیا۔ نائب صدر کے لیے ذاکر اہل بیت میر حسین علی رضوی صاحب قبلہ، جنرل سکریٹری کے لیے حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین رضوی(مشہدی)صاحب قبلہ ،جوائنٹ سکریٹری کے لیے ذاکر اہل بیت سید اسد حسین عابدی صاحب قبلہ اور خزانچی کے لیے حجۃ الاسلام مولانامرزا حسین علی بیگ صاحب قبلہ کا نام سامنے آیا۔قابل توجہ ہے کہ پانچوں افراد بلامقابلہ اپنے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں ۔ 

خیال رہے کہ اس الیکشن کا اعلان دو ہفتہ پہلے کردیا گیا جس میں امیدواروں کو اپنے نام رجسٹر کرانے کی آخری تاریخ ۲۴؍ اکٹوبر معین کی گئی تھی۔ انتخابات کی مکمل کارروائی کوجمہوری طریقہ سے انجام دیا گیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .