۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید شجیع مختار

حوزہ/ شہر حیدرآباد دکن میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ سے صدر تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جتنا منتشر ہونگے اتنا ہی کمزور ہونگے اور دشمن اتنا ہی طاقتور ہوگا،مسلمانوں کا انتشار ہی دشمنان اسلام کی بڑی طاقت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں توہین رسالت مآب (ص) کی مذمت کے سلسلہ میں تلنگانہ و آندھرا جواینٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک پر زور احتجاجی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو دلت برادری نے بھی شرکت کی۔

اس جلسہ میں حیدرآباد کے جید علماء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے توہین کرنے والوں کی فوری گرفتاری کی مانگ کی اور بی جے پی حکومت کی شدید مذمت بھی کی۔

صرف اتحاد ہی مسلمانوں کی فلاح و کامیابی کا واحد راستہ ہے، مولانا سید شجیع مختار

اس موقع پر ملت تشیع کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا سید شجیع مختار ( صدر تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل) نے مسلمانوں سے خطاب کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ دشمنان اسلام کی جانب سے جو مسلسل اسلامی شخصیات مقدسات کی توہین کی جارہی خصوصا ہندوستان میں بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے لگاتار کسی نہ کسی بہانہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا اور نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ دیگر اقلیتی طبقوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ مسلم طبقہ خاص طور پر اس ناروا سلوک کا شکار ہو رہا ہے یہ سب ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے کہ اس کے ذریعہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچائں جائے تاکہ مسلمان چذبات میں آکر مشتعل ہو اور ان (دشمنان اسلام) کو مسلمانوں کے خلاف کارروائی کا بھانہ مل سکے
اور ہو بھی کچھ ایسا ہی رہا ہے۔

مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ان کے تمام اسباب کو تلاش کریں تو پتہ چلے گا کے ان تمام چیزوں کے پیچھے اسرائیل و rss اور bjp اور وہ سوشل میڈیا ہے جو استکبار و طاغوت کا پالتو ہے۔ مولانا سید شجیع مختار نے مزید بیان کرتے ہوئے چند اہم سوالات بھی اٹھائے کہ جب توہین رسالت (ص) کی گئی تو کس طرح حکومت تماشائی بنی رہی بلکہ توہین کرنے والوں کے ساتھ کھڑی نظری آی لیکن جب دیکھا کہ توہین رسالت ص کو لیکر تمام عالم اسلام اک جٹ ہوگیا ہے تو صرف دکھاوے کے لیے اس گستاخ ملعونہ کو پارٹی سے باہر نکال دیا
جبکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسکے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہو سخت سے سخت سزا دی جاتی لکین اس کے بجائے اس کو فرار ہونے کا پورا موقع دیا گیا۔

مولانا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا کے وہ تمام نیوز چینلز جو مذہبی امور پر ڈبیٹ کرواکر ایک نفرت کا ماحول پیدا کر رہے عدالت و حکومت فی الفور ان منافرتی ڈبیبٹس ہر پابندی عائد کرے۔

صرف اتحاد ہی مسلمانوں کی فلاح و کامیابی کا واحد راستہ ہے، مولانا سید شجیع مختار

صرف اتحاد ہی مسلمانوں کی فلاح و کامیابی کا واحد راستہ ہے، مولانا سید شجیع مختار مولانا شجیع مختار نے پر زور مطالبہ کیا کہ پولیس جلد از اس گستاخ ملعونہ کو گرفتارکر قانونی کارروائی کرے اور کیفر کردار تک پہونچاے ساتھ میں عدالت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ میں دخل اندازی کرتے ہوئے حکومت وپولیس کو کاروائی کی ہدایت دے اور ساتھ ہی اس نیوز چینل times now پر فوری طور پر پابندی عائد کرے جس چینل پر ایک ڈبیٹ کے دروان یہ گستاخی کی گئی۔

آخر میں صدر تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل مولانا شجیع مختار نے مسلمانوں کو تاکید کی کہ وہ تشدد سے کام نہ لیں اور امام حسین (ع) کے راستہ کو اپنا تے ہوئے صبر کا دامن تھامے رکھے لیکن ہمہ وقت شھادت کے لئے بھی آمادہ رہے اگر وقت آ جائے تو امام حسین (ع) کے راستے پر چلتے ہوئے دین پر اپنی جانوں کو قربان کر سکے۔ اس زمانہ میں مسلمانوں کی بقا دو ہی چیزوں پر منحصر ہے ایک امام حسین علیہ السلام کا راستہ دوسرا آ پس میں ہم سب مسلمانوں کا اتحاد،جب تک ہم متحد ہوکر امام کے بتائے نقش قدم پر نہ چلیں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .