۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حمله تروریستی در حرم شاهچراغ(ع)

حوزہ/ ہم تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل اس وحشیانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت جمہوریہ اسلامی ایران سے امید کرتے ہیں کہ وہ عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ظالمین کو انکے کیفر کردار تک پہنچائگی اور ساتھ ہی ہم اس غم و اندوہ کے موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ ایران کے شھر شیراز میں ایک مقدس اور مذھبی مقام کہ جہان پر امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کے فرزند احمد بن موسیٰ کاظم علیہ السّلام کی مزار مقدس ہے (جو شاہ چراغ سے مشھور ہے)اس مقدس حرم میں افسوسناک سانحہ پیش آیا جس میں انسانیت کے دشمنوں نے وہاں پر موجود زائرین پر ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند گولیاں برسائی جس میں (ابھی تک کی اطلاع کے مطابق) 15 سے زائد زائرین شہید اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

اس موقع پر مولانا سید افسر حسین امام جمعہ جامع مسجد باغ زھراء، مولا علی و جنرل سکریٹری تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ ہم تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل اس وحشیانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت جمہوریہ اسلامی ایران سے امید کرتے ہیں کہ وہ عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ظالمین کو انکے کیفر کردار تک پہنچائگی اور ساتھ ہی ہم اس غم و اندوہ کے موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ ہیں اور اس سانحہ پر ہم سب سے پہلے امام عصر حجت ابن حسن عسکری علیہ السّلام کی خدمت میں اور اس کے بعد مقام معظم رہبری و تمام مومنین جھان بالخصوص مومنین ایران و ایرانی کؤنسلٹ حیدرآباد جناب مہدی شاہرخی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Fidaali IN 07:23 - 2022/10/27
    0 0
    It very big shocked to us. It against a human being.