۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا سید شجیع مختار

حوزہ/ مولانا سید شجیع مختار صدر مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد تلنگانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ( سابق میں متحدہ آندھرا پردیش سے اب تک ) تلنگانہ ریاست میں بر سر اقتدار آنے والی حکومتوں نے مسلسل شیعہ اقلیتی قوم کو نظر انداز کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید شجیع مختار صدر مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد تلنگانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ( سابق میں متحدہ آندھرا پردیش سے اب تک ) تلنگانہ ریاست میں بر سر اقتدار آنے والی حکومتوں نے مسلسل شیعہ اقلیتی قوم کو نظر انداز کیا ہے۔

شیعہ قوم کی ترقی پر حکومتیں توجہ نہیں دے رہی ہیں ، جو بھی اقلیتوں کے لیے اسکیم بنائی جاتی ہیں وہ شیعہ قوم تک نہیں پہنچتے ہیں اور اس وقت ریاست تلنگانہ میں شیعہ اقلیت کی صورت ابتر ہو چکی ہے جس پر کئی ایک سروے کی رپورٹس بھی موجود ہے جس میں قابل ذکر شیرین مرزا کا آرٹیکل ہے جو شیعہ اقلیت بالخصوص پرانے شھر کے شیعوں کی مشکلات و پسماندگی کو واضح پر بیان کرتا ہے۔

ہم ریاست تلنگانہ میں برسر اقتدار آئی کانگریس حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تلنگانہ کے شیعہ اقلیت کا پوری طرح جائزہ لے اور اس کے لئے وہ شیعہ علماء و قائدین سے ملاقات عمل میں لائے اور مختلف شعبہ جات میں شیعہ نمائندگی کو شامل کرے بالخصوص تعلیمی اداروں و مینارٹی شعبہ میں اور اسی طرح وقف بورڈ میں شیعہ نمائندگی کا اضافہ کرے کیوں کہ شیعہ اوقافی جائدادیں پوری طرح تباہی کے دھانے پر ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ محترم چیف منسٹر جناب ریونت رڈی صاحب ہمارے مطالبات پر غور کرتے ہوئے جلد اس بابت اقدامات کرینگے اور اس بات کا عملی ثبوت دینگے کہ کانگرس کا ہاتھ سب اقلیتوں کے ساتھ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .