۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیعہ فیڈریشن جموں و کشمیر

حوزہ/ شیعہ فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر الحاج محمد بشیر میر نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے اہل شیعہ کی ترجمان تنظیم ہے ، جو قوم کے سیاسی ، سماجی اور مزہبی امور کی نمائندگی کرتی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر الحاج محمد بشیر میر نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے اہل شیعہ کی ترجمان تنظیم ہے ، جو قوم کے سیاسی ، سماجی اور مزہبی امور کی نمائندگی کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم پونچھ سے چندر کوٹ تک کی تمام شیعہ تنظیموں اور اداروں کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی ہے جس کے موجودہ صدر عاشق حسین خان کو قوم کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا گذشتہ سال فیڈریشن کے انتخاب عمل میں لائے گئے جس میں صوبہ جموں کی تمام شیعہ انجمنوں اور اداروں نے شرکت کی اور بلا مقابلہ عاشق حسین خان کی سابقہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر ان کو فیڈریشن کا صوبائی صدر منتخب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب جو سینئر لیکچرر سید ذوالفقار علی نقوی اور سید ناطق حسین شاہ پرنسپل ہائر سکنڈری اسکول موہری گورسائی مینڈھر کی سرپرستی میں انجام پائے نے انتخابات کو مثالی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شعیہ فیڈرشن صوبہ جموں جب سے قائم ہوئی ہے اس کے عہدیداران اور کارکنان نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی مسائل کو اُجاگرکر کے ان کو حل کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کربلا کمپلکس جموں کی اراضی جس پر پولیس تھانہ کی عمارت تعمیر کی گئی ہے کو حاصل کرنے کے لئے پریس کلب جموں میں کئی بار فیڈریشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرے عمل میں لائے گئے جن کی قیادت عاشق حسین خان نے کی۔انہوں نے کہا کہ قومی اراضی کو حاصل کرنے کے لئے پریس کلب جموں میں ایک تاریخی دھرنا دیا گیا جس میں صوبہ جموں کی تمام سرکردہ شعیہ انجمنوں کے عہدیداران کے علاوہ دیگر مکتب ہائے فکر کے زعماء نے بھی شرکت کر کے کربلا کمپلکس کی اراضی کو شعیہ قوم کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا عاشق حسین خان کی قیادت میں شعیہ فیڈریشن کے کئی وفود نے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراءسے ملاقات کی اور کربلا کمپلکس کی اراضی قوم کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عاشق حسین خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہی نتیجہ ہے کہ شعیہ قوم ایک پلیٹ فورم پر جمع ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری شعیہ قوم عاشق حسین خان کا تعاون کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ اسی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکام بالا تک قومی مسائل پہنچا کر ان کو حل کرواتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے حالیہ دنوں میں ایک اور کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے پونچھ کےسید عابد حسین صفوی سابق نائب تحصیلدار کو فیڈریشن کا چیف آرگنائزر بنایا تاکہ فیڈریشن کو مزید فعال بنایا۔

آخر میں کہا کہ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے تمام منتخب عہدیدار اور کارکن بالخصوص شیعہ فیڈریشن کی پونچھ اکائی کی گئی توسیح کی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے فیڈریشن مزید فعال ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .