جمعرات 10 دسمبر 2020 - 23:12
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے آیت اللہ یزدی کی ارتحال پر اظہار تعزیت

حوزہ/ آئی کے ایم ٹی کرگل کے مذہبی اُمور کے نائب رئیس کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں مرحوم آیت اللہ محمد یزدی کو امین امامین اور حامی انقلاب قرار دیتے ہوئے اُن کی رحلت کو ملت اسلامیہ خصوصا جمہوری اسلامی ایران و حوزہ علمیہ کے لئے ایک ناقابل جبران ضائع قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مرکزی زیر انتظام خطہ لداخ کا ممتاز اسلامی ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے عالم مجاہد اور جامع مدرسین کے سربراہ آیت اللہ یزدی کی ارتحال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

آئی کے ایم ٹی کرگل کے مذہبی اُمور کے نائب رئیس کی جانب سے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں امین امامین اور حامی انقلاب قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بیان کہا کہ مرحوم ایک موثر و دلسوز فقی، مجتہد، مبلغ دین و مدرس حوزہ علمیہ تھے۔ ان کی رحلت ملت اسلامیہ خصوصا جمہوری اسلامی ایران و حوزہ علمیہ کے لئے ایک ناقابل جبران ضائع ہے۔

اس مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے امام زمانہ عج و نائب امام ولي امر المسلمین امام خامنہ ای، مراجع عظام اور حوزات علمیہ کے خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کو جوار ائمہ معصومین میں بلند درجات اور بازمندگان کو صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • محبوب علی IN 04:17 - 2020/12/11
    حوزه نیوز حق اور صداقت پر مبنی نیوز هوتا هے بهت اچهی اخبار هے بنده مستقل طور پر اس کا ممبر بننا چاهتا هوں