۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید جوہر عبّاس رضوی

حوزہ/ مکتب حضرت امام کے پرورش یافتہ ہونے کے ساتھ آپ حکومت جابرہ کے مخالف تھے لہٰذا شہنشاہی حکومت نے کئی بار قید و بند کی سزا بھی دیں، مگر آپ نے بہترین دین اسلام و معارف اہل بیتؑ کی ترویج کی پیہم کوشش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید جوہر عباس رضوی و اراکین، المصطفیٰ فاؤنڈیش ٹرسٹ کی جانب سے آیۃ اللہ محمد یزدی رئیس محترم جامعہ مدرسین کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک نہایت شائستہ ومحقق فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی حق گو عالم تھے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالیٰ

خبر رحلت حضرت آیۃاللہ محمد یزدی رئیس محترم جامعہ مدرسین 

باعث حزن و ملال ہے 

آپ ایک نہایت شائستہ ومحقق فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی حق گو عالم تھے، حضرت امام خمینیؒ کے قریبی احباب میں اور مقام معظم رہبری کے بہترین مدافعین میں شمار ہوتے تھے، مکتب حضرت امام کے پرورش یافتہ ہونے کے ساتھ آپ حکومت جابرہ کے مخالف تھے لہٰذا شہنشاہی حکومت نے کئی بار قید و بند کی سزا بھی دیں، مگر آپ نے بہترین دین اسلام و معارف اہل بیتؑ کی ترویج کی پیہم کوشش کی، آخر کار چہار شنبہ کی صبح اس عالم باعمل نے ددنیائے فانی کو ترک کردیا۔

ہم اس موقع پر امام زمانؑ و مقام معظم رہبری اور آپ کے خانوادہ و شاگردوں کی خدمت میںتسلیت عرض کرتے ہیں۔ اور فقیہ مرحوم کی مغفرت و تعالی درجات کے لئے بارگاہ خدا ودند کریم میں دعا گو ہیں۔

والسلام

سید جوہر عباس رضوی

و اراکین المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہندوستان 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .