۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
Imam Khomeini Memorial Trust Kargil strongly condemned the sanctions on Al-Mustafa International University:

حوزہ/ المصطفیٰ یونیورسٹی ایک ایسا عظیم عالمی ادارہ ہے جو دنیا کے سو سے زائد ممالک میں ہزاروں طلباء کو مذہبی و دیگر علوم کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ ادارہ کسی بھی تجارتی مقصد کے بغیر فقط انسانی خدمات اور علوم کا ایک ممبع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں مرکز کے زیر انتظام والے خطہ لداخ کے مذہبی ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ پر امریکہ کی طرف سے عائد کردہ تازہ پابندیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

آئی کے ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک مذّمتی بیان میں ان پابندیوں کو غیر انسانی اور بلا جواز قرار دیا گیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ادویات اور طبّی شعبے میں پیشرفت پر پابندیوں کے بعد اب امریکہ نے تعلیمی شعبے پر بھی غیر انسانی پابندیاں لگانا  شروع کیا ہے۔ المصطفیٰ یونیورسٹی ایک ایسا عظیم عالمی ادارہ ہے جو دنیا کے سو سے زائد ممالک میں ہزاروں طلباء کو مذہبی و دیگر علوم کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ ادارہ کسی بھی تجارتی مقصد کے بغیر فقط انسانی خدمات اور علوم کا ایک ممبع ہے۔

آئی کے ایم ٹی نے اپنے بیان میں ان پابندیوں کو حصول تعلیم کے بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔اُنہوں نے عالمی اداروں یونیسیف ، یونیسکو اور انسانی حقوق کے عالمی تنظیم سے اس غیر انسانی عمل پر شدید رد عمل کی مانگ کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Saeed Ahmed PK 09:25 - 2020/12/14
    0 0
    World Information