حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے مذہبی اُمور کا شعبہ بسیج روحانیون کے طرف سے جامع مدرسین کے رئیس اور سابق رئیس قوہ قضائیہ جمہوری اسلامی ایران مرحوم آیت اللہ محمد یزدی کی یاد میں مصلی امام خمینی منجی میں ایک مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔
مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس کے بعد مجلس میں شریک مومنین نے اجتماعی قرآن خوانی کی۔آخر میں آئی کے ایم ٹی کرگل کے مذہبی اُمور کے نائب رئیس حجت الاسلام شیخ بشیر شاکر نے علماء و شہداء بالخصوص مرحوم آیت اللہ محمد یزدی کے زندگی اور انقلابِ اسلامی میں اُن کےکردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے مرحوم کے بارے میں مقام معظم رہبری کے توصیفی کلمات کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں کو اُنکے شجاعانہ اور عالمانہ زندگی کا مطالعہ کرنے کی تاکید کی۔
مجلس کے اختتام پر بسیج روحانیون کے وائس چئیرمین حجت الاسلام شیخ محمد حسین رجائی نے انقلاب اسلامی کے دوام اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر مقام معظم رہبری کے طول عمر اور حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کے صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔