۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن ثار اللّٰہ ممبئی ہندوستان

حوزہ/ المصطفیٰ یونیورسٹی دہشت گردی کا اڈہ نہیں بلکہ علم کا گڑھ ہے اور کسی بھی ریاست کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسری ریاست کے تعلیمی ادارے پر پابندیاں لگائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن ثار اللّٰہ ممبئی ہندوستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ممتاز دانشگاہ جامعہ المصطفی یونیورسٹی پر ظالمانہ پاپندی کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ اسلام، نظریاتی و عملی طور پر، تعلیم کے حصول کو فروغ دیتا ہے اور پابندیاں عائد کرکے اسے روکا نہیں جاسکتا۔

امریکہ اور اس کے حامی تجارتی پابندیاں عائد کرکے بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے۔ 

اب، وہ کسی اور طرح کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک پرامن قوم کو اس کے ایک اہم حق یعنی تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

المصطفیٰ یونیورسٹی دہشت گردی کا اڈہ نہیں بلکہ علم کا گڑھ ہے اور کسی بھی ریاست کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسری ریاست کے تعلیمی ادارے پر پابندیاں لگائے۔

ہم ایران کی المصطفیٰ یونیورسٹی پر پابندیاں عائد کرنے پر امریکہ کی مذمت کرتے ہیں۔



 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .