۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا قاضی سید عباس باقری

حوزہ/ آج الحمد الله جامعۃ المصطفٰی میں نہ صرف سوا سو ملکوں کے ہزاروں طلاب و افاضل ترتبیت اور تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ اس جامعہ کے فارغ التحصیل محترم افاضل دنیا کے کونے کونے میں جذبۂ خلوص کے ساتھ رسالاتِ الٰہیہ کی ابلاغ و ترسیل میں منہمک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید عباس باقری، صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ، گورنمنٹ شیعہ قاضی آندھراپردیش و امام جمعه شہر املاپورم نے کہا کہ شیطانِ بزرگ امریکہ کی جانب سے جامعۃ ال‫مصطفیٰ العالمیہ یعنی المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم، ایرن پر پابندی نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ اس کی علم و دانش سے دشمنی کا روشن ثبوت بھی ہے۔ 

آج الحمد الله جامعۃ المصطفٰی میں نہ صرف سوا سو ملکوں کے ہزاروں طلاب و افاضل ترتبیت اور تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ اس جامعہ کے فارغ التحصیل محترم افاضل دنیا کے کونے کونے میں جذبۂ خلوص کے ساتھ رسالاتِ الٰہیہ کی ابلاغ و ترسیل میں منہمک ہیں اور دنیا کو امریکہ اور اسرائیل جیسے ناپاک وجود کے خطرات اور اُس کے خبیث عزائم سے روشناس کروا رہے ہیں جس سے خوف زدہ ہوکر امریکہ کے پاس اس مذموم اور مضحکہ خیز حرکت کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا، شیطانِ بزرگ امریکہ، ایران اور حوزۂ علمیہ قم بالخصوص جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کا کبھی کچھ نہ بگاڑ سکا ہے اور ان شاء اللہ آینده نہ بگاڑ سکے گا بلکہ اس کی اس حرکت سے ان شاء الله جامعۃ المصطفٰی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ثابت ہوگا۔

میں جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے ایک ادنٰی طالبِ علم اور فارغ التحصیل ہونے کے اعتبار سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ تا دمِ آخر خطِ ولایتِ فقیہ پر گامزن رہتے ہوئے ان طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا رہوں گا اور خداوندِ کریم کی بارگاہِ اقدس میں یہی دعا ہے کہ خدایا ہم سب کو تادمِ زندگی صراطِ مستقیم پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرما اور تمام حوزاتِ علمیہ، عتباتِ عالیہ اور تمام خدمت گزارانِ دین و ملت، اساتیذِ حوزات و مراجعِ تقلید بالخصوص مقامِ معظم رهبری حضرت آیت اللہ العظمٰی آقای سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .