۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس( کریلی الہ آباد) میں تقسیم انعامات کا جلسہ ہوا منعقد 

حوزہ/ مسؤل آموزش حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس مولانا وصی حیدر نے اپنی تقریر میں امام زین العابدین علیہ السلام کی حدیث مبارکہ کو مد نظر رکھتے ہوۓ یہ فرمایا کہ اگر کسی کو علم کی حقیقت کا پتہ چل جاۓ تو وہ سمندر میں غوطہ لگا کر خون جگر بھی بہانا پڑے تو وہ علم کو حاصل کرکے رہے گا اور انہوں نے اپنے بیان میں تعلیم اور اخلاق حسنہ کو معیار قرار دیا اور انہوں نے مزید تأکید کی کہ سال آیندہ جو طلاب کرام تعلیم و اخلاق کے لحاظ سے ممتاز ہونگے انہیں قیمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس میں تقسیمی انعامات کو مد نظر رکھتے ہوۓ ایک نشست برگزار کی گئی جس میں حوزہ کے اساتید و ہمکاران و کارکنان نے اس نشست میں شرکت کی اور اساتذہ نے مختصر تقریر کی۔

حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس( کریلی الہ آباد) میں تقسیم انعامات کا جلسہ ہوا منعقد 

مسؤل آموزش حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس مولانا وصی حیدر صاحب نے اپنی تقریر میں امام زین العابدین علیہ السلام کی حدیث مبارکہ کو مد نظر رکھتے ہوۓ یہ فرمایا کہ اگر کسی کو علم کی حقیقت کا پتہ چل جاۓ تو وہ سمندر میں غوطہ لگا کر خون جگر بھی بہانا پڑے تو وہ علم کو حاصل کرکے رہے گا اور انہوں نے اپنے بیان میں تعلیم اور اخلاق حسنہ کو معیار قرار دیا اور انہوں نے مزید تأکید کی کہ سال آیندہ جو طلاب کرام تعلیم و اخلاق کے لحاظ سے ممتاز ہونگے انہیں قیمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا۔

حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس( کریلی الہ آباد) میں تقسیم انعامات کا جلسہ ہوا منعقد 

حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس کے استاد مولانا عرفان حیدر صاحب نے اظہار خیال کرتے یہ فرمایا کہ کہ شیطان اپنے برے عمل کی بنیاد پر شیطان بنا اور ہمارے اوپر بھی شیطان ہمارے برے عمل کی بنیاد پر حاوی ہوتا ہے اور انہوں نے یہ بیان کیا کہ انسان کو ہلاک ہونے سے راستہ نہیں بچاتا رہبر بچاتا ہے اور جب رہبر بچتا ہے تو پوری امت کو بچا لیتا ہے آپ طلاب کرام مستقبل کے رہبر اور لیڈر بننے کے لیۓ اور قوم کی خدمت کرنے کے لیۓ، امام زمانہ کا سپاہی بننے کے لیۓ یہاں اۓ ہیں لہذا اپنے آپ کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ۔

حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس( کریلی الہ آباد) میں تقسیم انعامات کا جلسہ ہوا منعقد 

حوزۂ علمیہ جامعۃ العباس کے استاد و ناظرین دارالاقامۃ مولانا سید مصطفی حسین ( جھارکھنڈ) و مولانا سید سلمان حیدر صاحب ( جھارکھنڈ) و مولانا ثاقب حسین صاحب دارانگری نے بھی اپنے دست مبارک سے طلاب کی خدمت میں انعامات تقسیم کیا۔ اور آخر میں دعاۓ امام زمانہ پر جلسہ کا اختتام کیا اور اور جلسہ کو سال آیندہ کے لیۓ ملتوی کیا گیا اور آخر میں یہ دعا کی گئی کہ پروردگار بحق چہاردہ معصومین ہم سب کو علوم آل محمد سے آراستہ فرمائیں آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .