ہفتہ 7 جون 2025 - 18:45
انسان کے مستقبل اور اسلامی ثقافت کی تشکیل و ترویج میں حوزہ علمیہ کا کردار

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی جدید تاسیس کی صد سالہ سالگرہ کی مناسبت سے، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (لبنان) نے مجمع جہانی اہل بیت علیہم‌السلام کے تعاون سے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا، جس میں لبنان کے متعدد علمی شخصیات، علما اور حوزات علمیہ کے طلبہ شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی جدید تاسیس کی صد سالہ سالگرہ کی مناسبت سے، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (لبنان) نے مجمع جہانی اہل بیت علیہم‌السلام کے تعاون سے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا، جس میں لبنان کے متعدد علمی شخصیات، علما اور حوزات علمیہ کے طلبہ شریک ہوئے۔

اس نشست میں ڈاکٹر محمد مهدی شریعت‌مدار، مشاورِ سربراہ مجمع جہانی اہل بیت علیہم‌السلام نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حوزات علمیہ کی تاسیس جدید کے 100 سال مکمل ہونے پر جاری کئے گئے پیغام پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کے بیان کو عصر حاضر اور تیسرے قرن میں نہایت اہم قرار دیا اور اس نکتہ پر زور دیا کہ رہبر معظم نے حوزہ علمیہ قم کو "مغربی ایشیا کی سخت ترین تبدیلیوں کے دوران ایک بے مثال مظہر" قرار دیا ہے اور اسے "مشکل حالات میں پروان چڑھنے والا ایک بابرکت پودا" کہا ہے۔

اس کے بعد حجۃ الاسلام محمد حسین مهدوی‌مهر، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (لبنان) کے نمائندے نے حوزات علمیہ کے مستضعفین کی حمایت اور مستکبرین کے خلاف جدوجہد میں کردار پر گفتگو کی۔

نشست کے تسلسل میں حجۃ الاسلام محمد زراقط، مدیر حوزہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (جامعۃ المصطفیٰ) نے اسلامی تشخص کے تحفظ اور اس راہ میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

اسی طرح حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد غروی نے عصرِ حاضر میں حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں کا جامع جائزہ پیش کیا۔

بعد ازاں بعض حاضرینِ مجلس، جیسے حجۃ الاسلام علی سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے اصلاحی تحریکوں کی قیادت کے تاریخی کردار پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ امام خامنہ‌ای کی دعوت کو ایک عملی منصوبے میں بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ معاصر چیلنجز اور تغیرات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

نشست کا اختتام حجۃ الاسلام محسن نَخَعی، نمائندہ مجمع جہانی اہل بیت علیہم‌السلام (لبنان) کے خطاب پر ہوا، جس میں انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ امت اسلامی کے روشن مستقبل کی تعمیر میں رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha