حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی فاونڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے مولانا سید جوہر عباس رضوی نے مولانا سید ولی الحسن رضوی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آہ!!قحط الرجالی کے اس دور میں ایک اور چراغ علم و ادب خاموش ہوا۔
تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:
بسمه تعالی
انا للہ و انا الیہ راجعون
قال الإمام الصادق عليه السلام :
( إذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شيء إلى يوم القيامة )
آہ۔۔۔۔۔۔!!قحط الرجالی کے اس دور میں ایک اور چراغ علم و ادب خاموش ہوا۔
حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سید ولی الحسن رضوی صاحب قبلہ کے سانحہ ارتحال کی خبر نے ہم سب کے دلوں کو مغموم کر دیا۔
مولائی و شیدائی اہل بیتؐ٬ عالم با عمل٬ صاحب تقوی٬ شفیق و مہربان استاد٬ منکسر المزاج و پیکر حسن و اخلاق٬ ادیب و خطیب اہل بیت اطہار علیہم السلام٬ ساتھ ہی ساتھ ہرایک سے مشفقانہ انداز٬ بڑھ کر گلے لگانا اور اپنے بچوں کی طرح ہر طالب علم سے پیار محبت سے پیش آنا مولانا مرحوم کا خاصہ تھا۔
ہم خداوند کریم سے مولانا مرحوم کے علو درجات اور انکی مغفرت کے طالب ہیں۔ نیز اس مصیبت کی گھڑی میں انکے اہل و عیال اور بالخصوص سرکار شمیم الملت و جملہ خانوادہ سرکار ظفرالملت(طاب ثراہ) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
شریک غم
سید جوہر عباس رضوی
آپ کا تبصرہ