۲۳ آبان ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 13, 2024
مولانا شمع محمد رضوی

حوزہ/ مولانا شمع محمد رضوی نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ کو پہچاننے کی کوشش کریں؟ یہ ایک ایسا علمی اور تعلیمی ادارہ ہے جسمیں (سنی اور شیعہ حضرات) دنیا بھر کے تشنہ علوم مدتوں سے اپنی پیاس کو بجھا رہے ہیں اور علم و معرفت کے ذریعہ کمال کی منزلوں کو حاصل کررہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی بانی ادارہ علمی مرکز قرآن و عترت قم المقدسہ ایران نے حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ممتاز دانشگاہ جامعہ المصطفی یونیورسٹی پر عائد پابندی قابل مذمت عمل ہے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تعلیمی افادیت پر اٹیک جو براہ راست جامعۃ المصطفیٰ کو پابندی کی لسٹ میں قرار دیا ہے یعنی جہالت کو فروغ دینا ہے۔ میں تمام دنیا کے مومنین سے اپیل کرتا ہوں کہ پوری دنیا میں جامعۃ المصطفیٰ بنانےکی بھرپور کوشش کریں۔

مولانا شمع محمد نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ کو پہچاننے کی کوشش کریں؟ یہ ایک ایسا علمی اور تعلیمی ادارہ ہے جسمیں (سنی اور شیعہ حضرات) دنیا بھر کے تشنہ علوم مدتوں سے اپنی پیاس کو بجھا رہے ہیں اور علم و معرفت کے ذریعہ کمال کی منزلوں کو حاصل کررہے ہیں۔

کیا یہ ادراہ تعلیمی ادارہ نہیں ہے؟ یہ ہمیشہ سے تعلیمی ادارہ رہا،اسکا کھلا ہوا چیلینج ایام کرونا میں جامعۃ المصطفیٰ کی تمام سرگرمیاں آنلائین کے ذریعے سے معلوم کیا جاسکتا ہے لہذا بیقوف حضرات اسے ملاحظہ کرسکتے ہیں تاکہ انکا ذہنی علاج بطورکامل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ کو بین الاقوامی یونیورسیٹیوں میں اسے ایک علمی مرکز مانا گیا ہے جسکے فارغ التحصیل دانشمند دنی امیں عقلانیت اور اعتدال پسندی سے معروف ہیں،اور اسکا ہدف بھی اقوام عالم کے درمیان امن،صلح دوستی،بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔

مزید کہا کہ عشاق جامعۃ المصطفیٰ کو میں امیدد لاتا ہوں کہ وہ اپنی فعالیتوں میں مزید تیزی دکھائیں اور کسی قسم کی سوچ اور فکر سے دوچارنہ ہوں کیونکہ:تاریخ گواہ ہےکہ ایسے ظالم افراد کو نہ کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا بلکہ اپنےاس عمل سے ایکبار پھر ضرور ذلیل و خوار ہونگے اور یہ سچ ہے کہ علم و تحقیق سے مزین ہونے والے معنوی حضرات،بددیانت اور دنیا بھر میں زیادتی کرنے والے پر کامیاب و کامران ہونگے۔پوری دنیا کو یہ معلوم ہے کہ مذہب حقہ (یعنی شیعہ اثنا عشری) ایک ایسی قوم ہے جوحق پسند اور مرد میدان ہے یہ باربار دہمکی اور بے بنیاد باتوں کا پوشاک پہننے والے آخر کیا چاہتے ہیں؟ یہ کب تک وحشی اور درندہ حیوانی زندگی بسرکرینگے، دنیا کہاں سے کہاں پہونچ گئ ہے اور آپ انسانیت کو بھی پہچنوانہ سکے لفظ انسان کا تماشہ ہی تماشہ ہے۔

ہندستان کے برجستہ عالم دین نے آخر میں کہا کہ آج امام خمینیؒ کے جانشین رہبرعزیزحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای پر ہمہ وقت دشمنوں کا نشانہ اور امام خمینیؒ کے بنائے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پر اس وقت یہ بڑا حکم یقینا جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ،ایران کی برتری کے عوامل ہیں انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہم خدا کے لطف و کرم سے اس خطے میں دشمنوں کی غلط اور گندی پالیسیوں کی ناکامی اور شکست کودیکھیں گے۔                                                                         

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .