سانحہ ارتحال
-
آیت اللہ روحانی فقہ کے میدان میں ایک بہترین اور ماہر فقیہ تھے: آیت اللہ سبحانی
حوزہ/ آیت اللہ سبحانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے آیت اللہ روحانی کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔
-
مولانا محمد عباس انصاری کے سانحہ ارتحال پر انجمن شرعی شیعیان کا اظہار رنج و غم
حوزہ/ مرحوم رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی دینی سیاسی سماجی اور فلاحی خدمات کو آغا سیدحسن کا خراج عقیدت۔
-
علامہ سید حامد علی موسوی کے سانحہ ارتحال پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا اظہار تعزیت
حوزہ/ مرحوم حامد علی موسوی اتحادِ بین المسلمین کے بڑے داعی تھے، ان کی مذہبی و ملّی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
-
حضرت آیت اللہ علوی گرگانی شیعیان عالم کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے: حجۃ الاسلام آغا سید حسن الموسوی
حوزہ/ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے مرحوم نے دینی تصانیف کی شکل میں شیعیان عالم کے لئے ایک انمول سرمایہ چھوڑا ہے۔
-
مولانا سید حیدر عباس رضوی:
جہان تشیع کے عظیم علمی سرمایہ سے محرومی قابل افسوس ہے
حوزہ/ آیۃ اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت پر اظہار تعزیت فرماتے ہوئے مولانا نے کہا کہ حضرت آیة اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی اپنے علمی خدمات سے یاد کئے جاتے رہیں گے۔ظلم وتشدد اور بربریت کے خلاف ہمیشہ صدائے احتجاج بلند کرنے والے فقیہ عظیم ،مرجع عالیقدر حضرت آیة اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانیکی رحلت حسرت آیات پر پوری دنیا میں تشنگان علوم کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری وساری ہے۔
-
حجت الاسلام مولانا سید احمد علی عابدی:
مرحوم آیۃ اللہ صافی گلپائگانی دفاع اہل بیت (ع) میں ہمیشہ آگے رہے
حوزہ/ آپ میں غیرت دینی بہت ہی زیادہ تھی لہذا تشیع پر ہونے والے اعتراضات کا مسلسل جواب دیا، ابو الحسن ندوی نے ایک کتاب لکھی تھی "اسمعی یا ایران" اس کے جواب میں آپ نے "ایران تسمع و تجیب" تحریر فرمایا، اس کے بعد آپ نے محب الدین خطیب جو کہ ایک وہابی تھا اس کا جواب آپ نے دیا۔ اسکے علاوہ جو غیریت دینی تھی خاص طور پر امامت کے تعلق سے جو کام آپ نے انجام دیا وہ واقعا نہایت ہی گرانقدر کام ہے جس کو انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔
-
فضلا و طلاب جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) "نجفی ہاؤس" مقیم ایران کی انجمن "آل یاسین" کا آیت اللہ صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:
آیت اللہ صافی کلمہ حق کی آواز کو بلند کرنے والے تھے
حوزہ/ آیۃ اللہ صافی گلپائگانی کلمہ حق کی آواز کو بلند کرنے والے تھے اور ایام فاطمیہ میں اپنے گھر سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک پا پیادہ جلوس عزا کی سر براہی فرمایا کرتے تھے۔
-
آیۃ اللہ صافی کے ارتحال پر مجمع علماءو خطباء حیدرآباد دکن کے سرپرست اعلی کا تعزیتی پیغام:
بندگان خدا کیلئے خیر خواہی، نصیحت، اوردلسوزی، آیۃ اللہ صافی کا خاصہ تھا
حوزہ/ چند لمحہ پہلے ایک بیدار دل جو مرجع عالم تھا، مدافع حریم اہلبیت علیہم السلام تھا، اور ایسی زبان جو حق و احکام الٰہی کی مدافع، حضرت ولی عصر ارواحنا فداء کا پاسبان، زعیم حوزہ علمیہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی حکم الٰہی سے بند ہوگیا، جسکی روح لقائے پروردگار کیلئے مشتاق تھی جسم کے حصار کو توڑ کر ملکوت اعلی سے جاملی۔آپ کا عظیم اور با افتخار کارنامہ بندگان خداکیلئے خیر خواہی، نصیحت، اوردلسوزی ہے۔
-
مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں آیۃ اللہ الحکیم کی مجلس ترحیم:
آیۃ اللہ العظمیٰ سعید الحکیم کا سانحۂ ارتحال عظیم علمی و قومی وملی نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں، مولانا شیخ شمشیر علی مختاری
حوزہ/ مدیر و پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا؛مرحوم نے نصف صدی تک تدریس و تالیف اور نشر و اشاعت علوم آل محمد میں شاندار زندگی بسر کی۔آپ کا فقہ کے درس خارج کا چرچہ نجف اشرف عراق کے بڑے بڑے علماء کے درمیان خاص اہمیت کا حامل تھا۔آپ کا سانحۂ ارتحال عظیم علمی و قومی وملی نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔
-
إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون
خبر غم؛ آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ نجف اشرف کے بزرگ عالم دین، مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم دل کا دورہ پڑنے سے آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
-
شاعر شیخ غلام حسین سحر کے سانحہ ارتحال پر بزم ادب آئی کے ایم ٹی کرگل کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم نے اپنی ادبی زندگی میں چار مختلف زبانوں میں بڑی کامیابی کے ساتھ مختلف موضوعات پرشعر و شاعری کی ہے۔ مرحوم خطہ پُرگ کے لوگوں کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے تھے۔
-
اخلاق و کردار کے پیکر رضا سرسوی
حوزہ/ شاعر اہل بیت (ع)جناب رضا سرسوی صاحب اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات اور سانحہ ارتحال سے مذہب تشیع کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی کے سانحہ ارتحال پر مولانا ذکی حسن کا اظہار افسوس
حوزہ/ طویل عرصہ سے موصوف کے ہمراہ مجالس و محافل میں شرکت کا موقع ملا، اسی طرح 'زینبیہ ٹی وی' کے پروگراموں میں بھی ساتھ رہا، متعدد دفعہ سفر کربلا میں بھی ملاقات رہی ۔ کافی قریب سے دیکھنے اور اخلاق کی کرنوں کو محسوس کرنے کا موقع ملا ۔ خلوص، انکسار، علم نوازی، عبادتوں سے شغف، ذکر اہلبیت علیہم السلام سے خاص لگاؤ، مجلسوں اور فرش عزا کا بے پناہ احترام، ایک ایک کرکے نگاہوں کے سامنے آ رہے ہیں۔
-
فقط دلاسوں سے مسئلہ کوئی حل نہ ہوگا/سانحۂ مچھ پر شاعر کا سوز جگر
حوزہ/جو خون پینے کی پیاس قابیل سے چلی ہے؛ابھی تلک وہ کہاں بجھی ہے؛وہ قلب داعش میں آج بھی ہے؛یہ خون ناحق جو خاک"مچھ "سے مہک رہا ہے؛گواہ بن کر چہک رہا ہے۔
-
آیت اللہ مصباح یزدی کے ارتحال سے عالم اسلام ایک عظیم علمی سرمایہ سے محروم ہوگیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام کہا کہ مرحوم عظیم مدرس، محقق اور صاحب تصنیف وتالیف تھے ان کا یہ علمی خزانہ علمی میراث کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
-
حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئ کا آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ گذشتہ کئی سالوں سے آپ کی انقلاب اسلامی کی فکری، علمی اور سیاسی میدانوں میں خدمات نا قابل فراموش ہے، اسی طرح دنیائے کفر و استکبار کے فکری اور علمی شبھات کا منه توڑ جواب دینا آپ اپنا اولین فریضہ سمجھتے تھے، رہبر انقلاب کی جانب سے آپکو مطہرئ دوراں کا لقب دیا گیا تھا۔
-
آیۃ اللہ تقی مصباح یزدی کا سانحہ ارتحال؛ وقت کا عمار، مالک اشتر سے جاملا، مولانا سید شمع محمد رضوی
حوزہ/ علامہ محمدتقی مصباح یزدی نے نظام وحکومت اسلامی کے مستحکم ستون،اورمعلم اخلاق کے ساتھھ ساتھھ عصرحاضرکے مغربی ممالک سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات میں کوئی کسرباقی نہ رکھی۔
-
انجمن انقلاب مہدی عج کرگل لداخ کا آیت اللہ محمد یزدی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت
حوزہ/ مرحوم آیۃ اللہ یزدی اپنی پر برکت زندگی کے آخری عمر تک اسلام و اہلبیت علیھم السلام و عالم انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے۔
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے آیت اللہ یزدی کی ارتحال پر اظہار تعزیت
حوزہ/ آئی کے ایم ٹی کرگل کے مذہبی اُمور کے نائب رئیس کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں مرحوم آیت اللہ محمد یزدی کو امین امامین اور حامی انقلاب قرار دیتے ہوئے اُن کی رحلت کو ملت اسلامیہ خصوصا جمہوری اسلامی ایران و حوزہ علمیہ کے لئے ایک ناقابل جبران ضائع قرار دیا ہے۔
-
آیت اللہ محمد یزدی کا سانحہ ارتحال جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم اور نا قابل تلافی نقصان ہے، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری مشہدی
حوزہ/ موصوف ایران میں اسلامی انقلاب اور نظامِ ولایت فقیہ کے استقرار ، استحکام، ترقی اور کامیابی و کامرانی و سربلندی کے لئے ابتدائے انقلابِ اسلامی سے ہی رہبرِ کبیر مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ہم رکاب اور کوشاں رہے ہیں۔
-
جامعہ روحانیت سندھ قم المقدس کا مرحوم ڈاکٹر کلب صادق کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت
حوزہ/ ہم حوزہ علمیہ ہندوستان علماء و طلاب ھندوستان تمام مومنین و لواحقین و بستگان و بلخصوص مرحوم کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
-
مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان و انجمن ثار اللّٰہ کا حکیم امت کے سانحہ ارتحال پر اظہار غم
حوزہ/ حکیم امت ڈاکٹر مولانا کلب صادق صاحب قبلہ کی رحلت سے علمی اور سماجی حلقہ میں سوگ کا سماں بن گیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خبر پھیلتے ہی پوری دنیا سوگوار ہو گئی۔
-
حکیم امت ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کا سانحہ ارتحال، فرد واحد نہیں بلکہ ایک عہد کا خاتمہ ہے، مجلس علماء ہند قم
حوزہ/ امید ہے کہ ان شاءاللہ مرحوم کی دینی، علمی، قومی و ملی ہمہ جہت خدمات انھیں ملک و ملت کے درمیان ہمیشہ زندہ رکھیں گی اور بارگاہ خداوندی میں ضرور ماجور و سرخرو قرار دیں گی۔