۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید حامد علی موسوی کے سانحہ ارتحال پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا اظہار تعزیت

حوزہ/ مرحوم حامد علی موسوی اتحادِ بین المسلمین کے بڑے داعی تھے، ان کی مذہبی و ملّی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم حامد علی موسوی اتحادِ بین المسلمین کے بڑے داعی تھے، ان کی مذہبی و ملّی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آخر میں آغا سید حسن نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .