۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نئے سربراہ

حوزہ / ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں سپریم کونسل ٹی این ایف جے کے اہم اجلاس کا متفقہ فیصلہ سامنے آ گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں سپریم کونسل ٹی این ایف جے کے اہم اجلاس کا متفقہ فیصلہ سامنے آگیا۔ سابقہ سربراہ تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے فرزندان آغا سید محمد مرتضی موسوی و آغا سیدعلی روح العباس موسوی سمیت چاروں صوبوں کے صدور،پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، گلگت بلتستان اور مرکزی عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سپریم کونسل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے اتفاق رائے سے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا نیا سربراہ منتخب کر لیا۔

سابقہ سربراہ تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی رحلت کے بعد تحریک کے سربراہ کا انتخاب محرم الحرام اور ایام عزا کی حرمت کی خاطر معرض التوا میں رہا۔

علامہ آغا سید حسین مقدسی سے قائم مقام صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سید مظہر علی شاہ ایڈوکیٹ نے صدارت کا حلف لیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں علامہ آغا سید حسین مقدسی نے خط موسوی پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

علامہ آغا مقدسی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے قومی وملی اہداف کے حصول کے لئے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی پالیسی اور کردار کو مشعل راہ قرار دی۔

قابلِ ذکر ہے کہ سپریم کونسل کے اراکین، فرزندان آغا سید حامد علی شاہ موسوی، ذیلی تنظیموں کے سربراہان اور علمائے کرام نے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو اپنے مکمل تعاون اور اعتماد کا یقین دلایا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ آغا سید حسین مقدسی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نئے سربراہ منتخب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .