۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسین مقدسی

حوزه/تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ حضرت علی ؑ کی پرورش حضرت رسول خداؐ نے خود فرمائی۔ آپ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خندہ روئی سے پیش آتے، قول وفعل میں سرکاردو عالم رسالت ماب کی اتباع کرتے،آپ کی زندگی کا ہر پہلو بہترین نمونہ اور درس عظیم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے مرکزی ماتمی سنگت سخی شاہ پیارا کے زیر اہتمام چوہڑ ہڑپال میں جشن مولود کعبہ کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ ؑنے اسلام و کفر کے ہر معرکے میں اپنی شجاعت و بہادری کا لوہا منوایا آپ علیہ السلام کا پیغام محبت حاجت مندوں کیلئے لازوال درس ہے۔

اس موقع سجادہ نشین دربار عالیہ سخی شاہ پیارا باوا سید قاسم علی شاہ کاظمی,باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی اور دیگر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران، علمائے کرام کے ہمراہ انہوں نے دربار پر چادر پوشی کی اور جشن کا خصوصی کیک بھی کاٹا، پاکستان بھر کی مساجد امام بارگاہوں میں محافل میلاد منعقد ہوئیں جن میں اسلامیان پاکستان نے خانوادہ رسالت ؐ کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا۔

علامہ سید حسین مقدسی نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی ؑ کے فضائل و محاسن اور روشن کارناموں سے تاریخ اسلام کا حسن دوبالاہے جو قیامت تک آنے والوں لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

امیرالمومنین حضرت علی ؑ کا پیغام محبت حاجت مندوں کیلئے لازوال درس ہے، علامہ آغا سید حسین مقدسی

آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ حضرت علی ؑ کی پرورش حضرت رسول خداؐ نے خود فرمائی۔ آپ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خندہ روئی سے پیش آتے، قول وفعل میں سرکاردو عالم رسالت ماب کی اتباع کرتے،آپ کی زندگی کا ہر پہلو بہترین نمونہ اور درس عظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرچشمہ ولایت حضرت علی ابن ابیطالبؑ سے فیض پانے والے اولیاء کرام، فقرا نے دنیا کے ہر گوشے کو امن و محبت کو شعار اور ہتھیار بنا کرتوحید ورسالت کے نور سے منور کیا، عہد حاضر میں دنیا کو درپیش دہشت گردی، ناانصافی، ظلم و بربریت، بدحالی کا مقابلہ کرنے کیلئے حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آقائے موسوی ؒ اور سخی شاہ پیارا کے پیغام مشن ولایت علی اور عزاداری کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مرکز کے رہنما اصولوں، خط موسوی پر عمل پیرا ہو کر ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی، وطن کے استحکام و ترقی کیلئے دعائیں کیں۔

انہوں نے 15رجب المرجب کو مجاہدہِ کربلا حضرت سیدہ زینب بنت علی ؑکی شہادت کے سلسلہ میں یوم شریکۃ الحسینؑ منانے کا اعلان بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .