۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی کا آغا سید حامد موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار اور ان کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار اور ان کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

ترجمان زاہد علی آخونزادہ کے مطابق، اپنے تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیاہے۔

ترجمان کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہا ہے انہوںنے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .