حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان زاہد آخونزادہ نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم علامہ خادم رضو ی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آوازاور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔ مرحوم خادم حسین رضوی کی ناموس رسالت اور ختم نبوت کےلئے خدمات تاریخ کا حصہ رہیں گی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر ان کے لواحقین و پسماندگان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی ۔