۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

حوزہ/ الثانویة العامہ میٹرک، الثانویة الخاصہ ایف اے، الشہادة العالیہ بی اے اور الشہادة العالمیہ ایم اے کے امتحانات کیلئے روزانہ دو پرچے لئے جائیں گے۔ ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا۔ پہلا پرچہ 9 بجے صبح اور دوسرا 2 بجے دوپہر شروع ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام طلبا و طالبات کے ضمنی امتحانات کل بروز پیر (23 نومبر) سے شروع ہو رہے ہیں۔ یہ امتحانات تین دن تک جاری رہیں گے۔

الثانویة العامہ میٹرک، الثانویة الخاصہ ایف اے، الشہادة العالیہ بی اے اور الشہادة العالمیہ ایم اے کے امتحانات کیلئے روزانہ دو پرچے لئے جائیں گے۔ ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا۔ پہلا پرچہ 9 بجے صبح اور دوسرا 2 بجے دوپہر شروع ہوگا۔

ناظم امتحانات وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق قرآن، حدیث، تفسیر، اخلاق، منطق، فلسفہ، سیرت، لغت، تاریخ، فقہ، صرف، نحو، اصول الفقہ، عقائد، ادب اور تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نماز کے زبانی امتحانات طے شدہ اوقات کے مطابق منعقد ہوں گے۔

تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ امتحانات 26 نومبر تک جاری رہیں گے۔ امیدواروں کو کورونا ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔  
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .