حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینة العلم اسلام آباد کے مدیرحجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے ایران کے معروف عالم دین، حوزہ علمیہ قم کے استاد ، مذہبی امور کے ماہر، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی تربیت کے شعبے میں سرگرم عظیم استاد حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو طاب ثراہ کے دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال پر اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ
موت العالم موت العالم
ایران کے معروف عالم دین ، حوزہ علمیہ قم کے استاد ، مذہبی امور کے ماہر ، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی تربیت کے شعبے میں سرگرم عظیم استاد حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو صاحب دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔
عظیم مربی استاد حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو صاحب کی وفات پر ہم انکے خانوادہ محترم مقام معظم رہبری (حفظہ اللہ) اور بلاخص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں عظیم مربی کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو صاحب کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔
منجانب : جامعہ مدینة العلم بارہ کہو اسلام آباد