۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
وفاق المدارس الشیعہ

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا ہے۔ نیز حفظ القران ،تجوید و قرات اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020ءکابھی اعلان کردیا گیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا ہے۔ نیز حفظ القران ،تجوید و قرات اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020ءکابھی اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ wmshia.com پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

وفاق کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ری چیکنگ کی درخواستیں ایک ماہ کے اندر ناظم امتحانت کے نام مقررہ فیس کے ساتھ بھجوائی جاسکتی ہیں۔جبکہ مدارس کو بھی گزٹ کی فوٹو کاپی بذریعہ ڈاک بھجوائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اپنے خطابات ،خطباتِ جمعہ اور مجالس میں ہمیشہ قرآن فہمی پر زور دیتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق،رابطہ، اُنس ،محبت ہر مسلمان کے لئے لازم اور باعثِ سعادت ہے۔قرآن مجید کو دیکھنے اور تلاوت سے لے کر حفظ کے تمام مراحل اللہ کی اطاعت و رضا کے عین مطابق ہیں لیکن اصل فائدہ تب ہے جب ترجمہ سے آشنائی اور غور و فکر کی عادت بھی ہو۔وہ ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ قرآن مُردوں کے لئے نہیں، زندوں کے لئے ہے،قبرستانوں میں نہیں، گھروں میں پڑھنے اور عمل کرنے کے لئے نازل ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • نصرت بیگم PK 13:13 - 2022/07/27
    0 0
    2021 کا رزلٹ دیکھنا ہے