۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ننکانہ صاحب میں سیرتِ امام علی (ع) امن کانفرنس

حوزہ/ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہستی اگر کوئی ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علیؑ ہیں۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت علیؑ کی پیروی میں پنہاں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ننکانہ صاحب/ مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام وار برٹن ضلع ننکانہ صاحب میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے سیرتِ امام علی علیہ السلام امن کانفرنس کا انعقادکیا گیا ،اس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا، اس کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام، اکابرین سمیت تمام مکاتب فکر کے عوام نے بھرپور شرکت کی ۔

ننکانہ صاحب میں سیرتِ امام علی (ع) امن کانفرنس، شیعہ سنی اکابرین سمیت تمام مکاتب فکر کی شرکت

علامہ سید احمد اقبال رضوی نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت امام علیؑ ہمہ جہتی پہلو رکھتی ہے ۔ مولائے کائنات کی شخصیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے کیلئے مشعل راہ ہے ، امیر المومنین ؑ کی ذات با برکت میں ہمیں خدا کا سچا عبد ،ایک جانباز مجاہد، ایک بااخلاق شوہر، یتیموں کا سہارا، ایک کامیاب سیاست دان، ایک شفیق باپ دکھائی دیتا ہے ۔

ننکانہ صاحب میں سیرتِ امام علی (ع) امن کانفرنس، شیعہ سنی اکابرین سمیت تمام مکاتب فکر کی شرکت

انہوں نے کہاکہ رسول خدا ؐ کے بعد امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہستی اگر کوئی ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علیؑ ہیں۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت علیؑ کی پیروی میں پنہاں ہے۔مسلمان آج تباہی کے دہانے کھڑے ہیں ، مغربی قوتیں اسلام کی شناخت کو مٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .