حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور سربراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق،رابطہ، اُنس ،محبت ہر مسلمان کے لئے لازم اور باعثِ سعادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کو دیکھنے اور تلاوت سے لے کر حفظ کے تمام مراحل اللہ کی اطاعت و رضا کے عین مطابق ہیں لیکن اصل فائدہ تب ہے جب ترجمہ سے آشنائی اور غور و فکر کی عادت بھی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مُردوں کے لئے نہیں، زندوں کے لئے ہے،قبرستانوں میں نہیں، گھروں میں پڑھنے اور عمل کرنے کے لئے نازل ہوا ہے۔