خبر غم؛ مہتمم جامعہ جعفریہ کراچی،حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ پاکستان کے بزرگ عالم دین ،مدرسہ جعفریہ کراچی کے پرنسپل وسرپرست اعلی، عالم با عمل، استاد العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز علی نجفی طویل علالت کے بعد آج صبح دار فانی سے دارالبقاء کی طرف انتقال کرگئے ہیں۔
تمام آسمانی ادیان منجیٔ عالم بشریت کے ظہور پر ایمان رکھتے ہیں، حجت الاسلام کشمیری
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین کشمیری نے کہا: تمام آسمانی ادیان ظلم، طاغوت استبداد سے بشریت کو نجات دینے والے کے ظہور پر ایمان رکھتے ہیں۔
جان بوجھ کر نماز نہ پڑھنے والا شخص کافر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کتنا رحیم ہے کہ جس نے انسان کوتمام نعمتیں دیں اور اس سے صرف سترہ رکعت نماز پڑھنے کا کہا ہے۔ انسان جتنا بھی اچھا ہو ،اگر ایک دفعہ بھی جان بوجھ کر نماز نہیں پڑھتا تو کافر ہے جبکہ جو اللہ کے گھر مسجد میں نہیں آتا وہ شکل سے تو انسان ہو سکتا ہے مگر حقیقت میں انسان نہیں۔
نائیجر میں جشن نیمۂ شعبان کی پرشکوہ تقریب کا انعقاد +تصاویر
حوزہ/ ۱۵ شعبان المعظم منجیٔ عالم بشریت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد کی مناسبت سے افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں جشن کی پرشکوہ تقریب منعقد ہوئی۔
مولانا مرحوم ولی رحمانی،مسلکی تعصب سے مافوق شخصیت، مولانا سید مراد رضا رضوی
حوزہ/ محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کے صدر نے کہا کہ پہلی ہی ملاقات میں دل کو چھو لینے والی شخصیت کے مالک مولانا ولی رحمانی نفرتوں کے اس خون آشام وخونخوار دور میں مسلکی تعصب سے ماورا اور مافوق شضصیت کے حامل تھے۔