۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ امت کا سب سے بڑا عالم حضرت علی علیہ السلام کو کہا گیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ حضرت علی (ع) نے منبر پر دعویٰ سلونی کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ محرم الحرم کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جوادا نقوی نے قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں سیرت پیغمبر اسلامؐ کو بیان کیا اور کہاکہ قرآن مجید نے رسول کی اطاعت اور اتباع کا حکم دیاہے اور کہاکہ ہے جو رسول تمہیں دیں اسے لے لو اور جس سے منع کردیں اسے چھوڑ دو ۔

مولانا نے کہا کہ حضرت علیؑ سے زیادہ سنت پیغمبرؐ کی اتباع اور رسول ؐ کی سیرت پر عمل کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔حضرت علیؑ کی شان میں رسول خداؐ کی معتبر و مستند احادیث ہیں کہ آپ نے فرمایاکہ میری امت میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا علیؑ ہے ۔تمہارے درمیان سب سے بڑا بہادر علیؑ ہے ۔تم میں سب سے بڑا عالم علیؑابن ابی طالبؑ ہے ۔اب اس سے زیادہ اور عظمت کیا بیان ہوگی کہ امت کا سب سے بڑاعالم حضرت علیؑ کو کہاگیاہے ۔یہی وجہ ہے کہ حضرت علیؑ نے منبر پر دعویٰ سلونی کیا ۔

مولانا نے حضرت امام حسنؑ کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہاکہ بنو امیہ کے محدثین اور مورخین نے سب سے زیادہ پروپیگنڈہ اور جھوٹی روایات امام حسنؑ کے لیے گڑھی ہیں ۔مختلف رایوں نے متضاد روایات نقل کی ہیں جو ان کے جھوٹ کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں ۔بنوامیہ نے جھوٹی روایات اور فرضی احادیث کی پوری فیکٹری قائم کی تھی جس نے امام حسنؑ کی عظمت کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ۔

مجلس کے آخر میں مولانانے امام حسنؑ کے فرزند حضرت قاسم علیہ السلام کی شہادت کا بیان کیا ۔مجلس کے بعد عزاداروں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی بھی کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .