ولادت حضرت علی علیہ السلام
-
حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید
حوزہ/ حضرت علی کی ولادت کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق تاریخی اور اہمیت کی حامل کتابوں اور خطوط کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
-
مفکرین عالم کی نظر میں ذاتِ علی ابن ابی طالب (ع) اور جشنِ مولود کعبہ
حوزہ/ ۱۳ رجب کی تاریخ ایک بڑی تاریخ ہے، اس دن تاریخ کے اس عظیم المرتبت انسان کی ولادت ہوئی ہے، جس کی تعلیمات سے آج بھی بنی نوع بشر بہرہ مند ہو رہی ہے، وہ انسان جس کا دل صرف اپنوں ہی کے لئے نہیں، بلکہ ہر ایک انسان کے لئے تڑپتا تھا۔ کیا ایسے انسان کی ولادت کا جشن ہمارے ملک میں اس انداز میں نہیں ہونا چاہیئے کہ دیگر قومیں اس بات کی طرف متوجہ ہوں کہ ہم تاریخ کی کسی عظیم ہستی کی ولادت منا رہے ہیں؟
-
رسول اللّٰہ کی نگاہ سے امیر المؤمنین (ع) کے 248 القاب و صفات
حوزہ/ علامہ امینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی کتاب ”الغدیر“ میں احقاق الحق کے حوالے سے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے 248 القاب اور صفات رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی نگاہ سے بیان کیں ہیں۔
-
حضرت عباس علیہ السلام
حوزہ/ حضرت عباس علیہ السلام اللہ کے عبد صالح ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، امیرالمومنین علیہ السلام ، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے اطاعت گذار تھے۔
-
آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی:
حضرت امام علی (ع) کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنا ہی امام کو بہترین تحفہ ہوگا
حوزہ/ ولادت باسعادت امام بشریت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مناسب سے انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے محفل جشن کا انعقاد۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد:
ائمہ معصومین (ع) کی تعلیمات و سیرت ہمیں ہلاکت سے پچا سکتی ہے ، مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنی صدارتی تقریر میں مومنین کو اہل البیت علیہم السلام کے حوالے سے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کے تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
-
حکومت،حکمت اور علم وسیع کے مالک تھے امیر المومنین (ع): مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ آج کے اس پر فتن دور میں دنیا بھر میں بر سر اقتدار حکمران جماعت دیکھے ہمارے مولا کے طرز حکمرانی کو جہاں اپنے پرائے سبھی کے لئے یکساں خدمات تھے۔
-
حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ذات سارے عالمین کے لئے ہدایت و برکت ہے: مولانا ابن حسن املوی
حوزہ/ مبارکپور میں جشن مولود کعبہ عقیدت و احترام سے منایا گیا،نعرہ حیدری کی فکک شگاف آوازوں سے فضا گونج اٹھی۔
-
عدل علی ؑ آج بھی ایک نمونے اور ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائےں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھامے رکھیں۔
-
مولود کعبہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام
حوزہ/ مولا علی علیہ السلام میلاد النبیؐ کے تیسویں برس 13؍ رجب المرجب سن 30 عام الفیل کو حرم الہی مکہ مکرمہ میں بیت الہی خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ مولود کعبہ ہونا آپؑ سے مخصوص ہے کہ نہ آپؑ سے پہلے کوئی کعبہ میں پیدا ہوا اور نہ ہی آپؑ کے بعد کوئی کعبہ میں پیدا ہوا ہے۔
-
امام علی علیہ السلام کی ولادت و سیرت
حوزہ/ ولادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے علامہ محمد رمضان توقیر کا مقالہ قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔
-
جس قوم کے رول ماڈل رسولؐ و علیؑ ہوں، وہ کبھی ناکام نہیں ہوسکتی، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر: نے امیرالمومنین حضرت علی مرتضی علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے پاس حضرت محمد مصطفی اور علی حیدر کرار جیسے عظیم رول ماڈل موجود ہوں ان کو تو پوری دنیا پر حکومت کرنی چاہئیے مگر شاید ہماری بد قسمتی کہ ہم فکری اور عملی طور پر ان عظیم ہستیوں کی حقیقی پیروی نہ کر سکے ورنہ آج مسلمان معاشرہ سب سے زیادہ تعلیم یافتہ،ترقی یافتہ ہوتا اور سیاسی و اقتصادی میدان میں اغیار کی غلامی کرنے کی بجائے عزت و سرفرازی اور استقلال و آزادی کے ساتھ دشمنوں پر غالب ہوتے اور ان کے محتاج نہ ہوتے۔
-
امیرالمؤمنین (ع) نورِ خدا ہیں، حجۃ الاسلام نظری منفرد
حوزہ/ استاد حوزه علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا جب کسی کی عظمت کو بڑھانا چاہتا ہے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی، کہا کہ امیرالمؤمنین (ع) نورِ خدا ہیں اور کوئی بھی اس شمع کو نہیں بجھا سکتا، جیسا کہ بہت سے لوگ پیغمبرِ اسلام (ص) کو ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن خدا کا ارادہ تھا کہ آپ زندہ رہیں اور دینِ خدا کو فروغ دیں۔
-
مولود کعبہ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر متی پورہ میں تقریب کا انعقاد؛
مولائے کائنات کی ذات اقدس عالم بشریت کے لئےسبق آموزاور نمونہ عمل: مقررین
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی شان اور فضیلتوںکا احاطہ کرنا ناممکن ہے بلکہ قرآن و احادیث پر مکمل دسترس رکھنے والے ہی آپ کی شخصیت کو پہچان سکتے ہیں ۔
-
حضرت علی (ع) کی ولایت مکمل نظام حیات ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان
حوزہ/حضرت علی (ع) کی ولایت مکمل نظام حیات ہے،اس ولایت کو قبول کرکے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کو ہی دستورِ نجات کہتے ہیں۔
-
حضرت علیؑ سے زیادہ قرآن اور سنت پیغمبرؐ پر عمل کرنے والا کوئی نہیں تھا، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ امت کا سب سے بڑا عالم حضرت علی علیہ السلام کو کہا گیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ حضرت علی (ع) نے منبر پر دعویٰ سلونی کیا ۔
-
فزت و رب الکعبہ
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام وہ ہستی جس کے شہید ہونے کی وجہ:"قتل فی محرابہ لشدۃ عدلہ" آپ اپنے انتہائی عدل کی وجہ سے محراب میں شہید کر دیئے گئے۔ یہ آواز انیس رمضان المبارک کو مسجد کوفہ سے بلند ہوئی اور آج بھی اسی آب و تاب کے ساتھ گونج رہی ہے۔ وہ آواز یہ تھی "فزت و رب الکعبہ" رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوا۔
-
سکردو میں جشن مولود کعبہ کا عظیم الشان اجتماع، حضرت علی (ع) کی مثالی حکومت کی کائنات میں مثال نہیں، مقررین
حوزہ/ صدر محفل علامہ سید باقر الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے مومن کی صفات پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا کہ مومن دل سے غمگین رہتا ہے اور چہرہ سے ہمیشہ مسرور ریتا ہے۔
-
گلگت میں جشن مولود کعبہ کا عظیم الشان اجتماع؛ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت تاریخ انسانیت کا روشن باب ہے، مقررین
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اتحاد کے ذریعے انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے، جو امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلوا سکتا ہے، عالمی استعمار کی سازشوں کا واحد توڑ اتحاد امت ہے۔
-
مبر آف شیعہ پرسنل لاء بورڈ لکھنو:
رام پور میں جشن حیدر کرار کا انعقاد؛ آج پوری دنیا میں ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے سیدنا علی (ع) کا، مولانا سید زمان باقری
حوزہ/ دنیا میں آج جگہ جگہ پر علی علیہ السلام کے مبارک یوم پیدائش پر محفلیں اور جشن منائے جارہے ہیں ۔ اس دن و تاریخ کو یوم پدر کے نام سے بھی شیعہ حضرات مناتے ہیں ۔
-
قبلہء ناطق؛ تخلیق آدم سے لے کر آج تک " مولود کعبہ " صرف ایک ہے اور وہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات اقدس ہے، مولانا سید سلمان عابدی
حوزہ/ خانہ کعبہ پورے عالم اسلام اور مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہے، اور اللہ چاہتا ہے کہ انسانوں میں بھی ایک شخص ایسا ہو جو عالم اسلام اور مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہے ۔ علی (ع) قبلہ ء ناطق ہیں ، اور خدا چاہتا ہے کہ اگر اسکی نماز کعبہ کی طرف رخ کرکے پڑھی جائے تو جس طرح بندگی کے لئے کعبہ قبلہ ہے اسی طرح زندگی کے لئے بھی کوئی قبلہ ہو اور وہ علی (ع) ہو ۔
-
ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب ”مسند امام علی علیہ السلام” شائع ہوگئی
حوزہ/ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تصنیف و تالیف کی ایک ہزار سالہ اسلامی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت علی علیہ السلام سے مروی 12 جلدوں پر مشتمل احادیث مبارکہ کا ذخیرہ جمع کیا ہے، جسے ”مسند امام علی علیہ السلام” کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے، یہ مجموعہ احادیث تشنگان علوم الحدیث کی علمی سیرابی کا باعث بنے گا۔
-
منہاج الحسین پاکستان کے طلبہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ دے کر جشن مولود کعبہ منایا
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسین علیہ السلام لاہور کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں ادارہ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ہم نے اپنے طلبہ اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مولودِ کعبہؑ کا جشن اس انداز میں منائیں کہ اُن کی اِس خوشی سے کسی کو زندگی ملے، جس پر طلبہ کی بڑی تعداد نے خون عطیہ دینے کا عزم کیا اور شہریوں نے بھی خون کے عطیات دیئے۔
-
کویت میں جشن مولود کعبہ؛ علی ابن ابی طالب علی (ع) کی خانہ کعبہ میں ولادت آپ کا ایک منفرد اعزاز ہے، مولانا مرزا عسکری حسین
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام نے خانہ کعبہ میں پیدائش کا حق اسطرح ادا کیا کہ اس گھر کو فتح مکہ کے موقع پر بتوں سے پاک کرکے مسلمانوں کیلئے عبادت کے لائق بنایا۔
-
حضرت علی علیہ السلام؛ قرآن کی روشنی میں
حوزہ/ آج دنیا کے گوشہ و کنار میں حضرت کا بول بالا ہے، آپ کی سیرت کے نمونوں اور علمی خزانوں سے اپنے تو اپنے غیر بھی مستفیض ہورہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے ۔
-
مولا علی (ع) کی عدالت کے مسلم اور غیر مسلم بھی معترف، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ علی علیہ السلام نے ہمیشہ ظالموں کے خلاف جہاد کیا اور مظلومین کی مدد کی۔ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ امریکہ اور اسرئیل جیسے جنایت کار کے خلاف آواز بلند کرنا بھی علی علیہ السلام کی سنت ہے تاکہ ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکے۔
-
مرادآباد؛ حضرت علی کے یومِ ولادت پر محفلِ منقبت کا انعقاد
حوزہ/ہندوستان میں امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
-
سیرت علی (ع) موجودہ حکمرانوں کیلئے درس ہے، صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام یتیموں کے باپ ہیں اور رات کی تاریکی میں ان کیلئے کھانا لے کر جاتے تھے، یہ عمل معاشرے کے حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا درس ہے۔