۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے محسن فخری زادہ کی شہادت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سائنسدان کا بہیمانہ قتل کھلی زیادتی اور بین الاقوامی جرم، عالمی و کھلی تحقیقات کے ذریعے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادہ کی مظلومانہ شہادت و بیرونی جارحیت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ایٹمی سائنسدان کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای، سوگوار خاندان اور ایرانی قوم سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ پاکستانی قوم کی جانب سے بھی دلی ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ کوئی انسان کسی دوسرے بے گناہ انسان کی جان نہیں لے سکتا جبکہ سائنسدانوں، دانشوروں، سکالرز، علماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جان لینا بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ یہ شخصیات اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت پر مامور ہوتے ہیں اور ایسے افراد کا قتل کھلی زیادتی کے ساتھ قومی و بین الاقوامی جرم تصور کیا جاتا ہے لہٰذا ایسے قبیح فعل کے مرتکب مجرم کسی ر عایت کے مستحق نہیں ہوتے کیونکہ اگر ایسے دہشت گردوں اور مجرموں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا جائے تو دنیا کا امن برقرار رہ سکتاہے نہ ہی انسانی معاشرہ ایسے درندوں کو برداشت کرسکتاہے۔

انہوں نے محسن فخری زادہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سانحہ کی کھلی تحقیقات کرائیں اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں تاکہ دنیا کو افراتفری اور بد امنی سے بچایا جاسکے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .