۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی

حوزہ/ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے بعد یہ دوسری اہم ایرانی شخصیت ہے جو وقت کی پلید استعماری سازش کا شکار ہوئی ہے اور اس قسم کے بزدلانہ کارروائی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی معنی خیز خاموشی ان کے منہ پر تمانچہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدس حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ کا بہمانہ قتل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی کے بعد یہ دوسری اہم ایرانی شخصیت ہے جو وقت کی پلید استعماری سازش کا شکار ہوئی ہے اور اس قسم کے بزدلانہ کارروائی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی معنی خیز خاموشی ان کے منہ پر تمانچہ ہے دنیا اس بات کو جان لینا چاہیے کہ اس قسم کی حرکت سے نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے علمی سفر میں کوئی کمی آئے گی بلکہ یہ ملت اپنے بے نظیر رہبر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنه ای کی قیادت میں پہلے سے زیادہ پر عزم اور استقامت کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گی اور اس قسم کے ظالمانہ اقدام سے عالمی سامراجی طاقتوں کی ایران کے خلاف تمام تر کوششوں اور کارروائیوں میں ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ان طاقتوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ظلم کا انجام بہت برا ہے یہ وعدہ پروردگار ہے۔ سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مَنقَلَبٍ ینقَلِبونَ۔

مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس نے اس عظیم سانحہ کی مناسبت سے رہبر عظیم الشان انقلاب حضرت آیت الله العظمي سید علی خامنه ای ، ملت ایران اور ان کے جملہ لواحقین کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .