۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
آئی ایس اؤ پاکستان ملتان ڈویژن

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،ملتان ڈویژن کا 44وان سالانہ ڈویژنل کنونشن بعنوان حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس،امام بارگاہ ابو فضل العباس چوک کمہاراں والا میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،ملتان ڈویژن کا 44وان سالانہ ڈویژنل کنونشن بعنوان حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس،امام بارگاہ ابو فضل العباس چوک کمہاراں والا میں منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس میں مجلس بیاد شہداء سے حجت السلام والمسلمین آغا نقی ہاشمی نے خطاب کیا۔کنونشن میں سابقہ مرکزی صدر و رکن مرکزی نظارت برادر یافث نوید ہاشمی نے خصوصی خطاب کیا۔اور نو منتخب ڈویژنل صدر برائے سال 21-2020 کا اعلان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و سابقہ مرکزی صدر آئی۔ایس۔او پاکستان جناب ناصر عباس شیرازی نے کیا۔

اطلاعات کے مطابق، کنونشن میں علماء کرام بالخصوص سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا اقتدار حسین نقوی،آغا غضنفر حیدری،آغا عظیم حر نجفی، و دیگر مولانا کرام ،سابقہ ڈویژنل صدور،سینئر برادران،موجودین و جملہ مومنین کرام نے شرکت کی۔کنونشن میں بیاد شہداء و مردہ باد امریکہ و اسرئیل کے حوالے سے ماحول سازی بھی  کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .