حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی نے وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے صدر و بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعۃ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔
علامہ شہنشاہ نقوی نے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اور الحاج نوازش علی ساعتی ؒ کی وفات پر تعزیت و تسلیت عرض کی ۔
علامہ شہنشاہ نقوی نے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات میں نامور عالم دین، علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رح کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک میں علامہ قاضی نیاز نقوی کی اتحاد امت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی سیاسی، دینی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علامہ قاضی نیاز نقوی کی رحلت سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔