علامہ قاضی نیاز حسین نقوی
-
علامہ قاضی سید نیاز تقویٰ، پرہیزگاری اور حسنِ اَخلاق کے زیور سے آراستہ ایک خوش مزاج عالم باعمل تھے، علامہ عقیل الغروی
حوزه/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق سینئر نائب صدر اور بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کے درجات کی بلندی اور ان کی خدمات اور کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس قم المقدسہ میں منعقد ہوا، جس سے برصغیر کے مایہ ناز عالم دین اور خطیب علامہ عقیل الغروی نے خطاب کیا۔
-
پاکستان میں ایرانی سفیر کا علامہ قاضی نیاز نقوی کی تیسری برسی سے خطاب:
ایران، یمن، لبنان اور عراق سے فلسطینیوں کی مدد جاری ہے، ہمیں فلسطین کی مدد پر فخر ہے
حوزه/ حوزه علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان میں علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی تیسری برسی کے موقع پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے ایرانی سفیر سمیت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی، مولانا عبدالمالک، مولانا افضل حیدری،مولانا مہدی نقوی، مفتی شبیر عثمانی اور مفتی گلزار نعیمی نے خطاب کیا۔
-
قم،معروف عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی یاد میں تقریب
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی رابطہ کا بہترین نمونہ تھے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے کہا کہ علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی رابطہ کا بہترین نمونہ تھے۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے گویا انہوں نے ایران کے اسلامی نظام میں زندگی کا بڑا عرصہ گزارا ہو۔
-
قم المقدسہ میں علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی یاد میں تقریب کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت علامہ قاضی نیاز حسین نقوی رح کی یاد میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی
-
جامعتہ المنتظر لاہور میں علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی پہلی برسی؛
مرحوم نیاز نقوی حق گو عالم دین تھے،سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے حق بات کہتے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان: مرحوم نیاز حسین نقوی کو ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایران اور محسن ملت مرحوم مولانا صفدر حسین نجفی اپنے خاندان کا افتخار قرار دیتے تھے ۔
-
راہ خدا میں اپنی سب سے بہتر چیز دینی چاہیے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے۔
-
زندہ قومیں اپنے محسنین کو یاد رکھتی ہیں
حوزہ/ جامعہ ولی العصر چاہ جھاڑی والا جھنگ میں طلباء کرام اور اساتذہ کرام حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید قاضی سید نیاز حسین نقوی صاحب مرحوم و محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے کے لیے ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا
-
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور پاکستان میں مجلس برسی و چہلم:
علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ کو محسن ملت و ابوذر زمان اور علامہ قاضی سید نیاز حسین نقویؒ کو بہلول زمان و محسن ملت ثانی کے القابات سے خراج تحسین پیش کیا گیا
حوزہ/ مقررین نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے، علامہ سید صفدر حسین نجفی کو انکی بے لوث علمی خدمات پہ محسن ملت اور ابوذر زمان کا لقب دیا گیا وہاں ان کے ابن عم حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کو بہلول زمان اور محسن ملت ثانی کہا جائے جس طرح تاریخ میں شہید اول و شہید ثانی مجود ہیں۔
-
پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی کی وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے صدر بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعۃ المنتظر لاہور میں ملاقات۔
-
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرجع تقلید شیعیان آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پاکستان کے شیعہ وفاق المدارس کے نائب سربراہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی نائب صدر کا پاکستانی عوام سے علامہ قاضی نیاز کی وفات پر اظہار تعزیت
حوزہ/ ایک پیغام میں ، اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی نائب صدر نے حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
-
پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی طاب ثراہ قم میں سپرد خاک
حوزہ/ بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے پیکرکو حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں تشییع جنازہ کے بعد قبرستان باغ بہشت قم میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔
-
علامہ قاضی نیاز نقوی کی نماز جنازہ کل قم میں ادا کی جائے گی، خاندانی ذرائع
حوزہ/ معروف عالم دین وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی تشییع جنازہ شہر مقدس قم میں مورخہ31 اکتوبر 14ربیع الاول بروز ہفتہ دن 2:20 بجے مسجدِ نو، حرم مطھر حضرت معصومہقم کی جانب ادا کی جائے گی۔
-
ایرانی چیف جسٹس کا علامہ قاضی نیاز کی وفات پر اظہار تعزیت
حوزہ/ مرحوم انقلابی عالم دین نے اسلامی مذاہب کو متحد کرنے کی کوشش کے علاوہ ، انقلاب اسلامی کے آغاز میں کچھ ایرانی صوبوں میں عدالتوں کے ساتھ بہترین تعاون کیا تھا اور اس انقلابی ادارے میں ایک بہترین خدمات انجام دیے۔
-
جامعہ باقر العلوم لاہور کا علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پُر ملال پر اظہار افسوس
حوزہ/ جامعہ باقر العلوم مغلپورہ لاہور کے مہتمم سید احمد مرتضیٰ نقوی نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ الشریف کے انتقال پُر ملال پر گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
-
علامہ قاضی نیاز نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی رحلت سے ملت تشیع ایک متحرک قومی و دینی شخصیت سے محروم ہو گئی، جامعہ اہل البیت اسلام آباد
حوزہ/ مکتب تشیع کے معروف دینی ادارے جامعہ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور مکتب تشیع کے علمی و قومی معاملات کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمة اللہ علیہ کی رحلت سے ملت تشیع ایک متحرک قومی و دینی شخصیت سے محروم ہو گئی ۔
-
علامہ قاضی نیاز نقوی طاب ثراہ کی ناگہانی رحلت ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ، علامہ شیخ محسن علی نجفی
حوزہ/ حضرت حجت الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ناگہانی رحلت ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ ہے۔
-
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی طاب ثراہ نے اپنی زندگی انقلاب اور اسلام کی خدمت میں صرف کی، صدر جامعہ روحانیت بلتستان
حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام سید احمد رضوی نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
-
خبر غم، علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی انتقال کرگئے
حوزہ/ حجة الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر تھے۔
-
بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی علیل ہیں، دعائے صحت کی اپیل
حوزہ/ معروف عالم دین اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی علالت کے باعث ایران میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔