۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل ہائی سکول میں ہونیوالے سانحہ، میہڑ ضلع دادو سندھ میں رات گئے لگنے والی آتش زدگی کے سانحات اور سوئیڈن و ہالینڈ میں کی جانیوالی گستاخیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کابل میں ہونیوالے سانحہ، میہڑ(دادو)میں ہونیوالی آتشزدگی میں ہونیوالے قیمتی جانی نقصان پر گہر ے دکھ کا اظہار، سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار، عالمی برادری کو بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کا نوٹس لینا ہوگا،صرف مذمتی بیانات ،افسوس کے اظہار ، ایام مختص کرنے جیسے بیانات سے دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل ہائی سکول میں ہونیوالے سانحہ، میہڑ ضلع دادو سندھ میں رات گئے لگنے والی آتش زدگی کے سانحات اور سوئیڈن و ہالینڈ میں کی جانیوالی گستاخیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید سا جد علی نقوی نے کہاکہ افغانستان میں مسلسل ہزارہ برادری سمیت پرامن شہریوں کو دہشت گرد نشانہ بنارہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کابل ہائی سکول میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور افغان عوام سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے اور رکاوٹوں بارے اطلاعات پر وضاحت کو ضروری قرار دیا ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سوئیڈن اور ہالینڈ میں پے درپے گستاخیاں کرنے اور اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتہاءپسندی جس بھی روپ میں ہو وہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت ہے ۔ مغربی دنیا نے بار بار متوجہ کرنے کے باوجود نہیں اٹھائے عالمی برادری اور خصوصاً امہ میں اس حوالے سے تحرک موجود نہیں ہے ۔صرف اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامو فوبیا کا دن مختص کرنے، عالمی برادری کی جانب سے اظہار افسوس یا مذمت ان مسائل کا حل نہیں، دنیا میں قیام امن کےلئے باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی و مقدس ہستیوں اور کتب کا احترام لازمی قرارداد ے کر خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سندھ کے ضلع دادو کے گاﺅں میہڑ میں ہونیوالی آتشزدگی بچوں سمیت کئی لوگوں کے انتقال ، جانوروں اور مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی فی الفور امداد کی جائے اور اس سانحہ کی تحقیقات کی جائیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .