۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سانحہ مچھ، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر مرکزی وفد کی تجہیز و تکفین اور نمازہ جنازہ میں شرکت

حوزہ/مرکزی وفد علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی سربراہی میں علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ عابد رضا عرفانی کے ہمراہ چار روز سے شہدا کے ورثا کے ہمراہ دھرنے میں موجود رہا، و وفد نے شہداء کے غمزدہ خانوادوں سے تعزیت، خطابات و پریس کانفرنس کے ذریعے قائدِ ملت جعفریہ کی جانب سے ورثاء کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے شہداءکی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

مرکزی وفد شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماءعلامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی اور شعبہ تبلیغات سندھ کے مسؤل علامہ عابد رضا عرفانی پر مشتمل ہے جو مسلسل چار روز سے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ کوئٹہ میں منعقدہ مرکزی دھرنے میں موجود رہے۔

وفد میں موجود علماءکرام نے شہداء مچھ کے غمزدہ خانوادوں کے ساتھ اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ شرکاء دھرنے سے خطابات اور پریس کانفرنس کے ذریعے قائدِ ملت جعفریہ کی جانب سے ورثاءکے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

جبکہ ورثاء اور حکومت کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد مرکزی وفد نے آج شہداءکی تجہیز و تکفین اور نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

           
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .