حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پاکستان ڈویزن سیہون کی طرف سے سفیران قیادت و منتظران امام العصر کانفرنس و دوسرا ڈویزنل جعفریہ طلباء کنونشن مدرسہ امام مہدی عج ضلع نوشہروفیروز میں بتاريخ: 2 جنورى 2022ء بروز اتوار صبح 10:00 بجے ڈویزنل صدر محسن علی ساجدی کی زیر صدارت منعقد کیا جا رہا ہے۔
جس میں خصوصى شرکت و خطاب حجتہ الاسلام والمسلمين علامہ ڈاکٹر شبير حسن ميثمى مرکزى سيکرٹرى جنرل شيعا علماء کونسل پاکستان،مرکزى رکن نظارت جے ايس او پاکستان کریں گے۔
نوٹ: علامہ صاحب ٹہيک شام 4 بجے خطاب فرمائيں گے، اور نو منتخب ڈويژنل ميرکارواں کا اعلان فرمائيں گے۔ اور تمام مرکزى رہنمان، علماء کرام، سينئر برادران خصوصى شرکت و خطاب فرمائيں گے، تمام تنظيمى برادران اور مومنین وقت کی پابندى کے ساتھ شرکت کو يقينى بنائیں ۔