حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا چودھواں مرکزى جعفريہ طلباء کنونشن 26,27,28 نومبر کو امامين کربلا، سورج ميانى روڈ ملتان میں منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے نظريہ ولايت فقيہ سے سرشار جعفرى جوان شرکت کريں گے۔
اس مرکزى کنونشن سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد على نقوى خصوصى خطاب کریں گے اور قومى جماعت شيعہ علماء کونسل پاکستان کے تمام مرکزى و صوبائى کابينہ کے ارکين، سينئر برادران اور صوبائى اسمبلى گلگت بلتستان کے ممبر سرکار محمد ايوب وزيرى بھی شرکت و خطاب کريں گے۔