۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اصغریہ تحریک کا 5واں سالانہ مرکزی کنونشن

حوزہ/ 29 نومبر بروز اتوار یوم امام حسن عسکریؑ کا جلسہ عام ہوگا، جس میں جید علمائے کرام، دانشور حضرات، برادر تنظیمات کے مرکزی رہنماء خطاب کریں گے، بعد ازاں نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا پانچوں سالانہ مرکزی ’’فکر اصلاح کنونشن‘‘ 27 تا 29 نومبر 2020ء کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کیا جائے گا۔

کنونشن میں سندھ سمیت ملک بھر سے اصغریہ کے کارکنان اور سابقین شرکت کریں گے، مرکزی کنونشن میں دعائے کمیل، موضوعاتی دروس، صحت و آگاہی پروگرام، نئے سالانہ پروگرام کی تجاویز، اجتماعی مباحثہ، تحریک کی سالانہ کارکردگی رپورٹس، تقسیم انعامات اور نئے سال کیلئے میر کارواں کے انتخاب سمیت اہم نشستیں ہونگی۔

جبکہ 29 نومبر بروز اتوار یوم امام حسن عسکریؑ  کا جلسہ عام ہوگا، جس میں جید علمائے کرام، دانشور حضرات، برادر تنظیمات کے مرکزی رہنماء خطاب کریں گے، بعد ازاں نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .