۱۴ تیر ۱۴۰۱ |۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۳ | Jul 5, 2022
ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

حوزہ/ علامہ رضا محمد سعیدی نے سال 22-2021ء کیلئے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کے نام کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۵۲و اں سالانہ مرکزی ’’اسلام پیغام وحدت‘‘ کنونشن ۲۴ تا ۲۶ دسمبر ثقافتی مرکز بهٹ شاہ ضلع مٹیاری سنده میں منعقد ہوا، جس میں اضلاع، ڈویژنز اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، گذشتہ شب ہفتہ کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونٹ صدور، اضلاع، ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ دیا۔

مرکزی کنونشن کے آخری روز اتوار کو جلسہ عام بعنوان ’یوم امام زین العابدینؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رضا محمد سعیدی نے سال ۲۲-۲۰۲۱ ء کیلئے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کے نام کا اعلان کیا۔

کارکنان نے بهرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر نے عہدے کا حلف اٹهایا۔ بعد ازاں نو منتخب مرکزی صدر ثقلین علی جعفری نے شرکائے کنونشن سے خطاب کیا۔ مرکزی کنونشن کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان ایک شیعہ طلبہ تنظیم ہے۔ جس کا نصب العین اسلامی تعلیمات اور سیرت محمد (صہ) و آل محمد (عہ) کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کرنا اور باطل کے مقابلے کے لیے آمادہ کرناہے تاکہ حقیقی مومن بن کر اسلامی معاشرہ تشکیل دیں۔

ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
5 + 11 =