۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ

حوزہ / امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور کی مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور کی مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں برادر محترم مہتاب علی شیخ کو امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور کا مجلس عمومی کا اجلاس 5 مئی 2022کو مسجد امام زین العابدین علیہ السلام محرابپور میں منعقد کیا گیا۔ جس میں اکثریت رائے سے مہتاب علی شیخ کو نئے سال کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔ حجت الاسلام و المسلمین قبلا مولانا امداد حسین شجاعی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

اس سے قبل جنرل سیکریٹری برادر ذاکر علی نے ادارے کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سابقہ مرکزی صدر امجد حسین نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

نو منتخب صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یقیناً اس دور میں دینی اداروں میں کام کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ میری نظر میں یہ اک بڑی سعادت اور خدائی عطا ہے۔ اب جب خدا کے فضل و کرم سے میں اس ادارے کا صدر منتخب کیا گیا ہوں تو اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے بھی میں خداوند متعال کی بارگاہ میں توفیق کے حصول کے لئے دعا گو ہوں۔ اس کے علاوہ اس اہم ذمہ داری کے انجام دہی کے لئے علماء کرام، طلباء عظام، کارکنان اور مؤمنین کرام سے تعاون کا بھی متمنی ہوں۔

انہوں نے کہا: میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جن امیدوں کے تحت آپ نے مجھے ادارے کا صدر منتخب کیا ہے میں اپنی پوری استطاعت اور توانائی ان کے انجام دہی میں صرف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور ادارے کے دستور العمل اور اغراض و مقاصد کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھوں گا۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور کی مجلس عمومی کا اجلاس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .