۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
نابینا انسٹیٹوٹ

حوزہ/سری نگر میں ایک نابینا کشمیری جوان نے نابینا بچوں کے لئے ایک تعلیمی انسٹی ٹیوٹ شروع کیا جہاں انہیں نئے اور مختلف طریقوں سے قرآن، کمپیوٹر اور مختلف موضوعات پر درس دیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سری نگر میں ایک نابینا کشمیری جوان نے نابینا بچوں کے لئے ایک تعلیمی انسٹی ٹیوٹ شروع کیا جہاں انہیں نئے اور مختلف طریقوں سے قرآن، کمپیوٹر اور مختلف موضوعات پر درس دیا جاتا ہے۔

 احمد کہتے ہیں: "میں اپنے جیسے لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اپنی پوری زندگی جدوجہد کی ہے اور میں نہیں چاہتا تھا کہ یہ بچے بھی میری طرح پریشان و حالات کا شکار ہوں۔ میں نے ان کی کامیاب زندگی و صحیح سمت رہنمائی کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کروں جہاں انہیں  بہتر تعلیم دے سکوں۔

 احمد کے مطابق، تقریبا 25 نا بینا طلباء انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور اس انسٹی ٹیوٹ کو چلانے کے لئے ہم نے مقامی لوگوں سے فنڈ جمع کیا گیا ہے، لیکن ابھی تک کسی سرکاری ادارے سے ہمیں مدد فراہم نہیں ہوئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .