۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سعودی علما کمیٹی

حوزہ/ سعودی عرب کی علما کمٹی کی جانب سے اخوان المسلمین کے خلاف اعلان اور اسے دہشت گردانہ اقدام قرار دینے کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کا خیرمقدم کیا اور سعودی علما کمیٹی کی تعریف کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت امور خارجہ نے اتوار کے روز سعودی بزرگ علماء کونسل کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے اخوان المسلمون کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی وزارت خارجہ نے ٹویٹر  کے اپنے عربی پیج پر لکھاکہ دوسروں کو بھڑکانے اور آشوب ایجادکرنے کے لئے مذہب کے استعمال کا مقابلہ کرنے کے اس طریقے کو دیکھ کر ہمیں خوشی ہوئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آسمانی مذاہب لوگوں میں محبت اور پیار کو پھیلانے کے لئے نازل ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ایک ایسے ادب کی اشد ضرورت ہے جس میں رواداری اور تعاون کا مطالبہ کیا جائے تاکہ پورا خطہ ترقی کر سکے۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت کی یہ تعریف حالیہ برسوں میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے کچھ عرب ممالک کی پالیسی کے مطابق ہے،تل ابیب نے 2016 میں رواداری کے نام سے وزارتیں قائم کیں اور 2019 کو رواداری کا سال کا نام دیاہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .