۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سودان و اسرائیل

حوز/ سوڈانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے مابین آنے والے ہفتوں میں زراعت ، تجارت، معیشت، پرواز اور آمد و رفت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مختلف معاہدوں پر عملدرآمد ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سوڈانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کا ایک وفد  آنے والے ہفتوں میں زراعت ، تجارت ، معیشت ، پرواز اور آمد و رفت  کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط کرےگا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈان اور اسرائیل نے دشمنی کے خاتمے، دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے اور زراعت پر خصوصی توجہ دینے کیلئے معاشی اور تجارتی رابطے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور سوڈان بہتر مستقبل کے لئے اور خطے میں امن و امان برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

سوڈانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان نے یہ فیصلے، ان رونما ہونے والی عظیم تبدیلیوں کے تناظر میں اور اپنے عوام کی امنگوں اور ملکی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے کیا ہے ۔

یاد رہے کہ سوڈانی وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ سوڈانی عبوری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .