۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
متولی آستان قدس

حوزہ/آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اپنے ایک پیغام میں ہندوستانی مسلمانوں کے انسانی حقوق کے لئے امت اسلامیہ کی حمایت پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اپنے ایک پیغام میں ہندوستانی مسلمانوں کے انسانی حقوق کے لئے امت اسلامیہ کی حمایت پر زور دیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے پیغام کا متن اس طرح  ہے 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
’’وَنُريدُ أَن نَمُنَّ عَلَى الَّذينَ استُضعِفوا فِي الأَرضِ وَنَجعَلَهُم أَئِمَّةً وَنَجعَلَهُمُ الوارِثينَ‘‘(قرآن كريم سوره قصص آيه5)
(اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جنہیں روئے زمین پر کمزور کر دیا گیا تھا اور انہیں پیشوا بنائیں اور انہیں (زمین کا) وارث قرار دیں)۔
عظیم ملک ہندوستان کے آزاد منش اور مسلمان بھائیو اور بہنو :  
ہندوستان مختلف ادیان و مذاہب اور قوم و نسل کے درمیان بھائي چارے ، رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لحاظ سے پوری دنیا میں شہرت اور اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی کا رول ماڈل سمجھا جاتا ہے   
لیکن ہندوستان میں ہونے والے حالیہ فسادات  ہر ذمہ دار انسان کو یہ سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ ان فسادات اور  واقعات کے پيچھے کون سے عناصر اور محرکات ہیں ؟ اور کن لوگوں کو ان  سے فائدہ ہوگا  ؟
جوبات مسلم ہے  وہ یہ کہ حالیہ فسادات میں ہندوستان کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ان پر عرصہ حیات تنگ کئے جانے کے واقعات  خواہ  وہ کسی بھی مذہب  و مکتب اور قوم کے نام پر ہوں  قابل مذمت ہیں  اور ساتھ ہی یہ ہندوستان کی سبھی اقوام و مذاہب کے خلاف ایک سازش ہے  ۔ ان فسادات کے پیچھے بڑی طاقتوں اور سامراجی حکومتوں کے مفادات کو دیکھنے کرنے کی ضرورت ہے  
حالیہ فسادات  میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  امید کرتا ہوں  کہ تمام اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے علاوہ پوری دنیا کے   انصاف پسند عوام  ہندوستان کے مسلمانوں کے انسانی حقوق کی حمایت کریں  گے اور  حکومت ہندوستان  بھی  اپنے شہریوں کے  حقوق کی  پاسداری کرے گی  ۔ 
حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ میں آپ تمام عزیزوں کے لئے دعا گو ہوں۔

  متولی آستان قدس رضوی 
  احمد مروی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .