حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ہندوستان میں رونما ہونے والے مسلمانوں کے خلاف دلخراش واقعات کی مذمت کی ہے ۔
انکا کا بیان درجہ ذیل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہندوستان کے مسلمانوں کی حالت زار کی خبر سن کر اور دیکھ کر دل بہت ہی رنجیدہ ہوتا ہے
افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ یہ درد ناک واقعات عالمی الیکٹرانک میڈیا. اسلامی ممالک کے سربراہان اور حقوق بشر کے اداروں کی خاموشی کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں اور ان اداروں نے کارروائی کے بجائے تماشائی بننے کو ترجیح دی ہوئی ہے
بے شک ہندوستان کے لوگوں کا مختلف اور متعدد مذاہب کے ساتھ طرز زندگی کی اپنی ثقافت اور تاریخ ہے اور یہ لوگ اسکی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کو کوئی نقصان پہنچائے
امید کرتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت بہت جلد اپنی سیاسی حیثیت اور ثقافت کا پاس رکھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے گی اور مسلمانوں کو پہلے کی طرح آزادانہ طور پر زندگی کرنے کی اجازت دے گی
اور ہم ظلم و بربریت اور طبقاتی نظام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں