۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حوزہ علمیہ تہران

حوزہ/اگر ایک گروہ اپنے دین کی حفاظت کیلئے آپ سے مدد طلب کرے تو آپ پر ضروری ہے کہ ان کی صدا پر لبیک کہیں اور اسی طرح جمہوری اسلامی ایران کے آئین کے مطابق پوری دنیا کے مسلمانوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق

 حوزہ علمیہ تہران کے مینجمنٹ کا ہندوستان کے مسلمانوں کے قتل عام پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے حکومت ایران سے ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ۔

اس بیان کا پورا متن مندرجہ ذیل یہ ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

امام صادق علیہ السلام نے اس قول کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل کیا ہے:

مَنْ أَصْبَحَ لَا یَهْتَمُّ بِأُمُورِ الْمُسْلِمِینَ فَلَیْسَ مِنْهُمْ وَ مَنْ سَمِعَ رَجُلًا یُنَادِی یَا لَلْمُسْلِمِینَ فَلَمْ یُجِبْهُ فَلَیْسَ بِمُسْلِم‏؛

جو بھی صبح (تاخیر) کرے اور مسلمانوں کے امور کو اہمیت نہ دے، وہ ہم میں سے نہیں ہے، اور جو کوئی ایک شخص کی صدا سنے کہ وہ مسلمانوں کو مدد کے لیے طلب کر رہا ہے اور جواب نا دے، وہ مسلمان نہیں ہے۔

 ہندوستان میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہانا اور لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کو دکھ اور درد سے بھر دینا۔ صرف اس بنا پر کہ وہ مسلمان تھے انہیں پتھر، ڈنڈوں و آگ اور دوسری چیزوں سے بے رحمی سے مار دینا اور امریکہ کا اس ظلم و بربریت کو ہری جھنڈی دکھانا اور خود حکومت ہندوستان کا اس پر خاموش رہنا جس کے نتیجے میں دسیوں لوگ جان بہ حق ہو گئے، اور سینکڑوں لوگ زخمی ہیں۔
حوزہ علمیہ تہران، ہندوستان کی حکومت کو اس حالت پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ہندوستان کی عوام کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ ظالم و استکباری حکومتیں اپنے مکر سے پھر ایک بار اپنے خونی پنجوں میں ہندوستان کو جکڑ لے۔
یہ استعمار کی پلاننگ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ روشنی کے کارواں کو اندھیرے میں بدل دیا جاے اور ظالموں کا لشکر سکون کی سانس لے و آسانی سے آزاد لوگوں پر اپنی حکومت کر سکے۔

« إِنِ اسْتَنْصَرُوکُمْ فِی الدِّینِ فَعَلَیْکُمُ النَّصْرُ»

اگر ایک گروہ اپنے دین کی حفاظت کیلئے آپ سے مدد طلب کرے تو آپ پر ضروری ہے کہ ان کی صدا پر لبیک کہیں اور اسی طرح جمہوری اسلامی ایران کے آئین کے مطابق پوری دنیا کے مسلمانوں کو سپورٹ کرنا ہے۔
ہماری حکومت ایران سے گذارش ہے کہ اس ظلم کے مقابلے میں جو ہندوستان میں ہو رہا ہے و بین الاقوامی فورم کی خاموشی کے تحت انجام پا رہا ہے اس خلاف مناسب اقدام قدم اٹھائے۔

مینجمنٹ حوزہ علمیہ تہران

4/3/2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .