۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی
ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی دنیائے اسلام کے خلاف بلند مدتی پروگرام کا حصہ ہے

حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: آج ہندوستان کی سڑکوں پر سرعام مسلمان ہندوؤں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں لیکن وہاں کے حکام کی خاموشی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نسل کشی عالم اسلام کے خلاف بلند مدتی پروگرام کا حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر مریوان کے اہل سنت امام جمعہ مولوی مصطفی شیرزادی نے آج اہل سنت کے علماء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کرونا جیسے مہلک وائرس سے نبرد آزما ہے اور بشریت اور بالخصوص ہندوستان کے مسلمان بے شمار اور بڑے بڑے جرائم کا سامنا کر رہے ہیں۔

شہر مریوان کے امام جمعہ نے کہا: حکومت ہندوستان نے انسانی اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شدت پسنداور بے شعور ہندوؤں کو وحشیانہ بربریت کا گرین سگنل دے رکھا ہے اور ان دنوں مسلمانوں پر انتہائی وحشیانہ حملے ہورہے ہیں۔

اہل سنت کے اس عالم دین نے مزید کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ عالمی برادری نے اپنے مفادات کی پیش نظر مسلمانوں کی اس نسل کشی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کو خطاب کرکے کہا: آج ہندوستان کی سڑکوں پر مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے لیکن ہندوستان کے حکام کے سکوت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نسل کشی دنیائے اسلام کے خلاف عالمی بلند مدت پروگرام کا حصہ ہے۔

مولوی شیرزادی نے مسلمانوں کے اس قتل عام پر مسلم ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا: پہلے مسلمانوں کے سکوت نے اسرائیل کو جرات دی کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ یہ سلوک روا رکھے اور اب بھی اسلامی ممالک کے سربراہان کے سکوت نے مسلمانوں کی نسل کشی کی راہ ہموار کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .